| | | | | | | | | | | | | | | | |

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 کاشیڈول،پہلے رائونڈکاتعارف،تفصیل

کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ

یہ تو واضح ہوا کہ اگلا ٹی 20 ورلڈکپ سر پر ہے۔یہ بھی کہ پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں ہیں۔ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کا مکمل شیڈول اس سے اگلے سلسلہ میں ہوگا۔کرک اگین نے یہ سلسلہ اس لئے تبدیل کیا ہے کہ پڑھنے والوں کو اندازاہوسکے کہ ایونٹ کیسے ہونا ہے اور دوسرے مرحلے میں کیا ہوگا۔پہلے رائونڈ سے کون سی 2 ٹیمیں کہاں اور کون سی کہاں ہونگی۔

سب سے قبل یہ واضح ہوتا چلے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ 2022  میں 16 ٹیمیں شریک ہیں۔ٹاپ 8 ٹیمیں پہلے ہی سپر 12 میں داخل ہیں۔باقی 8 ٹیموں کو 2 گروپس گروپ اے اور گروپ بی کے نام سے 4،4 میں تقسیم کیا گیا،ان کے درمیان ہی پہلا رائونڈ ہوگا ،جو 16 اکتوبر سے 21 اکتوبر کے درمیان 12 میچز پر محیط ہوگا۔یہاں سے ہر گروپ کی 2،2 ٹاپ ٹیمیں سپر 12 میں جائیں گی،جہاں پہلے سے موجود8 ٹیموں کو یہ 4 ٹیمیں جوائن کرکے سپر 12 کھیلیں گی۔

گروپ اے۔سری لنکا،نمیبیا،عرب امارات اور نیدر لینڈز

گروپ بی۔ویسٹ انڈیز ،سکاٹ لینڈ،زمبابوے،آئرلینڈ

پہلےمرحلے کے میچزکا شیڈول

پہلا میچ  16 اکتوبر،  سری لنکا بمقابلہ نمیبیا،گروپ اےسائمنڈز اسٹیڈیم، جیلونگ

دوسرا میچ، 16 اکتوبر،گروپ اےمتحدہ عرب امارات بمقابلہ نیدرلینڈز
سائمنڈز اسٹیڈیم، جیلونگ

تیسرا میچ، گروپ بی،17 اکتوبر،  ویسٹ انڈیز بمقابلہ سکاٹ لینڈ
بیلریو اوول، ہوبارٹ

چوتھا میچ، گروپ بی ،17 اکتوبر،زمبابوے بمقابلہ آئرلینڈ
بیلریو اوول، ہوبارٹ

پانچواں میچ، گروپ اے،18 اکتوبر، نمیبیا بمقابلہ نیدرلینڈز
سائمنڈز اسٹیڈیم، جیلونگ

چھٹا میچ، گروپ اے،18 اکتوبر،سری لنکا بمقابلہ متحدہ عرب امارات
سائمنڈز اسٹیڈیم، جیلونگ

ساتواں میچ، گروپ بی،19 اکتوبر، سکاٹ لینڈ بمقابلہ آئرلینڈ
بیلریو اوول، ہوبارٹ

آٹھواں میچ، گروپ بی،19 اکتوبر،ویسٹ انڈیز بمقابلہ زمبابوے
بیلریو اوول، ہوبارٹ

نواں میچ، گروپ اے،20اکتوبر،  سری لنکا بمقابلہ نیدرلینڈ
سائمنڈز اسٹیڈیم، جیلونگ

 دسواں میچ،گروپ اے،20 اکتوبر،نمیبیا بمقابلہ متحدہ عرب امارات 

سائمنڈز اسٹیڈیم، جیلونگ

گیارہواں میچ،گروپ بی،21 اکتوبر،  ویسٹ انڈیز بمقابلہ آئرلینڈ
بیلریو اوول، ہوبارٹ

بارہواں میچ، گروپ بی،21 اکتوبر، سکاٹ لینڈ بمقابلہ زمبابوے،ہوبارٹ

سوال یہ ہے کہ گروپ اے اور بی کی ٹیمیں سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2  میں کیسے جائیں گی اور کون کدھر جائے گا۔

مختصر سا جواب یہ ہے کہ گروپ اے کی ٹاپ اور گروپ بی کی سیکنڈ ٹیم  گروپ نمبر 1 میں جائے گی۔گروپ اے کی دوسرے نمبر  اورگروپ بی کی پہلے نمبر کی ٹیم گروپ 2 میں آئے گی۔

پہلا ٹی20 ورلڈکپ 2007،بھارت چیمپئن،باقی ایوارڈزپر پاکستان کا غلبہ

پاکستان اور بھارت گروپ 2 میں ہیں۔اب آپ سوچیں کہ پاکستان ،بھارت،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے ساتھ کون سی 2 ٹیمیں آنے والی ہیں۔

کرک اگین اسے تفصیلی کے ساتھ اگلے سلسلہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2022 کے مکمل شیڈول میں واضح کرنے والا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2022،تمام ٹیموں کے حتمی اسکواڈز

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *