| | | | | | |

شیم فل ٹاپ ٹرینڈ،کرسمس کاتحفہ،انگلش میڈیا خوش،ٹاپ پرفارمرز،ناکام پلیئرزکی تفصیل

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کی کلین سوئپ جیت پر انگلینڈ میں جشن ہے،میڈیا میں بڑی ہیڈلائنز ہیں،کرسمس گفٹ ہے اور سب کچھ ہے۔ادھر پاکستان میں آئے انگلش مبصرین ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن سمیت انگلش صحافی و دیگر تجزیہ نگار بھی نازاں ہیں۔انہوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پلیئر آف   دی میچ ہیری بروک قرار پائے ہیں،انہوں نے 468 اسکور کئے،یہ کسی بھی انگلش بیٹر کے پاکستان میں کسی بھی سیریز کے زیادہ اسکور بھی ہیں۔بین  ڈکٹ357 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے،بابر اعظم 348 اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔بائولنگ میں ابرار احمد  17 وکٹ کے ساتھ ٹاپ کرگئے،انہوں نے 2 میچزکھیلے۔جیک لیچ 15 اور زاہد محمود نے 12 وکٹیں لیں۔سعود شکیل نے 346 اور اولی پوپ نے 238 رنزبنائے۔محمد رضوان 141 اور آخری سیریز کھیلنے والے اظہر علی 112 اسکور بناسکے۔

اولی رابنسن نے 9 اور جمی اینڈرسن کے ساتھ مارک ووڈ نے 8،8 وکٹیں لیں۔پاکستان کی شکست پر پاکستان میں ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ شیم فل بن گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *