| | | | | |

ایک اور ٹیسٹ پچ اوسط درجہ سے بھی گھٹیا قرار،جرمانہ

برسبین،دبئی،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی نے ایک اور پچ ایوریج اوسط سے بھی گھٹیا قرار دے دی ہے۔یوں ایک اور ڈی میرٹ پوائنٹ جاری ہوا ہے۔اس بار یہ واقعہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی جاری ٹیسٹ سیریزکے برسبین میچ میں پیش آیا،جب میچ ڈیڑھ روز میں 144 اوورز کے ساتھ 34 وکٹوں کے معاوضہ پر آسٹریلیا کی فتح پر تمام ہوا۔

برسبین ٹیسٹ کے میچ ریفری آئی سی سی ایلٹ پینل میں شامل رچی رچرڈسن نے فیصلہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ گابا کی پچ انتہائی لو تھی۔انتہائی حد تک تک بائولرز کے حق میں تھی۔آئی سی سی قوانین کے خلاف تھی،اس لئے اسے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کیا ہے اور اس کی ریٹنگ اوسط درجہ سے بھی کم ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی ختم ہونے والی پاک،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے راولپنڈی میچ کی پچ کو بھی گزشتہ ہفتہ اسی درجہ میں قرار دے کر اسے ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کیا گیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *