| | | | | | |

بد ترین شکست،بابر اعظم نے کپتانی کے حوالہ سے بڑا جواب دے دیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

بد ترین شکست،بابر اعظم نے کپتانی کے حوالہ سے بڑا جواب دے دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کپتان کے طور پر ہم بھی مایوس کن ہیں۔ہم  تھوڑا بد قسمت بھی رہے ہیں کہ نئے لڑکے کھلائے۔میچ جیت نہیں سکے۔میں کپتانی سے انجوائے کرتا ہوں۔کپتانی اعزاز کی بات ہے،کپتانی چھوڑنے سے میری بیٹنگ اچھی ہوگی،یہ تاثر غلط ہے۔کپتان کے طور پر ٹیم کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

انگلینڈ سے 0-3 سے شکست پر بابر اعظم کہتے ہیں کہ ہم اس لئے ہارگئے کہ ہمارے بنیادی فاسٹ بائولرز ان فٹ ہوگئے،نئے لڑکے اتنے آسان نہیں ہوتے۔انگلینڈ والے موقع نہیں دیتے۔پورا سال کرکٹ ہورہی ہے۔بیک ٹو بیک کرکٹ ہورہی ہے۔فٹنس کا اہم رول ہے۔کسی کا قصور نہیں ہے کہ کوئی ان فٹ ہوجاتا ہے۔

وہ ہوگیا،جو پہلے کبھی نہیں تھا،انگلینڈ کاپاکستان میں کلین سویپ،بابر اعظم برہم

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کہتے ہیں کہ پچز دونوں ٹیموں کے لئے ایک جیسی تھی،ہم نے ملتان میں ثابت بھی کیا۔ابرار نے اچھی بالز کیں۔بیٹنگ میں سیٹ نہ ہوئے۔ہم سیٹ ہوکر ہارتے گئے۔یہ باتیں ہم نے سیٹ کرنی ہیں۔ایک سوال کےجواب میں پاکستانی کپتان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز بیک ٹو بیک ہیں۔اگلی سیریز کے لئے بیٹھ کر باتیں کریں گے،دیکھیں گے۔

انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے کہا ہے کہ ایشیا کی پچز اورکنڈینشز ہم سے مختلف ہوتی ہیں،اس کے بعد ہم نے جو پلان بنایا،اس کے مطابق کھیلے اور جیتے۔برینڈن میک کولم نے کوچ کے طو پر اچھا ورک کیا۔کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارے،تھوڑا پلان بدلا،یہاں ٹاس کا اہم رول ہوتا ہے،اس کے لئے ہمیں اچھی مدد ملی۔پاکستان کا دورہ اہم رہا۔کامیاب رہا۔ہر ایک نے اچھا کھیل پیش کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *