| | | |

میچ بے نتیجہ ہونے کے باوجود پاکستان چھایا رہا،مثالی رویہ،دونوں ٹیموں کا ایک ساتھ میدان کا چکر

کینڈی،کرک اگین رپورٹ

میچ بے نتیجہ ہونے کے باوجود پاکستان چھایا رہا،مثالی رویہ،دونوں ٹیموں کا ایک ساتھ میدان کا چکر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا ایشیا کپ 23 کا میچ بارش کی  نذر ہوگیا ہے۔کرکٹ فینز کیلئے مایسی ہے لیکن یہاں کینڈی میں اس کے ساتھ اور بھی بہت  کچھ مثبت رہا۔پاکستانی پیس اٹیک کی مچی دھوم کو سند ملی،بھارت کے تجزیہ نگاروں،صحافیوں اور سابق کرکٹرز نے دل کھول کر اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی ٹیم واقعی میں نمبر ون ہے،اس کے پاس کوالٹی پیس اٹیک ہے۔

دوسرا اہم پلہو یہ رہا ہے کہ بھارتی بیٹنگ لائن پاکستان کاسامنا نہ کرسکی۔ایشیا کپ ون ڈے ہسٹری میں پہلی بار کسی بھی ٹیم کے تمام  دس بیٹرز کو مخالف پیسرز نے اڑایا۔پاکستان کا اعتماد بڑھا ہے اور اگلے میچز کیلئے بہتری کا سبب ہوگا۔

میچ کے دوران دونوں روایتی ممالک کے پلیئرز میں مثالی سپورٹس مین سپرٹ دیکھی گئی۔کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کا حترام رکھا،ایک موقع پر شاداب خان ہردک پانڈیا کے پائوں پر جھکے ان کے بوٹ کے تسمے باندھتے نظر آئے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک ساتھ گرائونڈ کے چکر لگاکر کرکٹ فینز کا شکریہ ادا کرتے اور گپ شپ لگاتے دکھائی دیئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *