| | | | |

صدی کی بہترین بال کے ساتھ سنچری کی بد ترین پچ،آسٹریلیا کی دہائی،پی سی بی مطمئن

راولپنڈی،کراچی،میلبورن:کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

صدی کی بہترین بال کے ساتھ سنچری کی بد ترین پچ،آسٹریلیا کی دہائی،پی سی بی مطمئن۔یہ ایک عجب اتفاق ہے کہ جب شین وارن جمعہ کو دنیا سے گئے تو اس روز پاکستان،آسٹریلیا کا پہلا ٹیسٹ شروع ہوا تھا۔راولپنڈی میں کھیلا جانے والا میچ نہایت ہی تاریخی تھا۔جمعہ سے شین وارن کی 1993 کی کرائی گئی اس بال کا تذکرہ رہا ہے جسے آئی سی سی نے بال آف سنچری قرار دیا تھا۔اب راولپنڈی ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلین میڈیا اس کے پیچھے ہے۔اس نے نہایت دکھ کے ساتھ لکھا ہے کہ

پنڈی ٹیسٹ پچ آئی سی سی ریڈار پر،سمتھ نے مردہ پچ پر 5 ویں دن کا منصوبہ بتادیا

عجب اتفاق ہے کہ ہم بال آف سنچری کو یاد کررہے تھے،پاکستان نے  سنچری کی خراب ترین پچ متعارف کروادی۔آسٹریلین میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ جس پچ پر اس کے ملک کے بائولرز 239 اوورز کرکے 700 سے زائد اسکور دے چکے ہوں اور صرف 4 وکٹیں لی ہوں،ایسی پچ کا کیا مستقبل ہوسکتا۔

ادھر پی سی بی ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ آئی سی سی کی جانب سے پور ریٹنگ جاری نہیں ہوگی،ایسا ہونے سے ڈی میرٹ پوائنٹس نکلتے ہیں۔پی سی بی کو ایوریج پچ قرار دیئے جانے کی امید ہے۔

اگر یہ دعویٰ درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ  راولپنڈی ٹیسٹ کے میچ ریفری نے پچ کے متعلق سخت رپورٹ تیار نہیں کی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *