| | | |

شاہین کا کمال عجزو انکسار،کھلاڑیوں کی گپ شپ موضوع بحث،کرک اگین کے 2 تجزیے سچ

کینڈی،کرک اگین رپورٹ

شاہین کا کمال عجزو انکسار،کھلاڑیوں کی گپ شپ موضوع بحث،کرک اگین کے 2 تجزیے سچ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ایشیا کپ میں ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کی وکٹ سمیت 4 کھلاڑی آئوٹ کرنے والے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے شاندار الفاظ میں عجز و انکساری کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے نے بھارت کے خلاف میچ ختم کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ

بے شک تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہی ہیں۔شکریہ امی،ابو جان۔

میچ کے بعد پاکستان اور بھارتی پلیئرز کی گپ شپ نمایاں ہوئی ہے،سوشل میڈیا پر ایک تصویر چل رہی ہے جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ویرات کوہلی سے بات کررہے ہیں۔ساتھ میں متعدد بھارتی پلیئرز ہیں اور ان کے درمیان میں شاداب خان موجود ہیں،گپ شپ لگ رہی ہے۔

پاکستان بمقابلہ بھارت ،کینڈی میں ٹاس،روہت شرما کا غلط فیصلہ ،پاکستان۔کیلئےاچھی نیوز

کرک اگین کے 2 تجزیے درست ثابت ہوئے ہیں،آج سے چند روز قبل پاکستانی میڈیا میں سب سے پہلے یہ نیوز بریک کی تھی کہ کینڈی میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے سبب ختم ہونے کا خطرہ ہے اور یہبات آخرکار درست ہوئی،نیشنل میڈیا پر اس نیوز کی اشاعت کے بعد باقی خبریں چلی تھیں۔دوسرا آج ٹاس کے وقت کرک اگین نے لکھا تھا کہ بھارت کا ٹاس جیت کر احمقانہ فیصلہ،پاکستان کیلئے گڈ نیوز۔یہ بات بھی درست ثابت ہوئی۔

ایشیا کپ 2023،پاکستان اوربھارت کا بڑا میچ خطرے میں،کینڈی سےتازہ رپورٹ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *