| | | |

ایشیا کپ 2023،پاکستان اوربھارت کا بڑا میچ خطرے میں،کینڈی سےتازہ رپورٹ

پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023،پاکستان اوربھارت کا بڑا میچ خطرے میں،کینڈی سےتازہ رپورٹ۔کرکٹ کی بڑی بریکنگ نیوز اور تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ ایشیا کپ شروع ہونے میں صرف ایک دن کا وقفہ ہے۔بدھ سے ایونٹ کا آغاز ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا سب سے بڑا مقابلہ ہفتہ 2 ستمبر کو پالی کیلے کینڈی میں شیڈول ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی نیوز بریک نہیں ہورہی ہے۔ہفتہ 2 ستمبر کو کینڈی میں زیادہ تر وقت بارش کی پیش گوئی ہے اور یہ بارش صبح سے ہوگی۔

مقامی وقت کے مطابق میچ دوپہر میں شروع ہونا ہے لیکن بارش کے خطرہ کے پیش نظر یہ تاخیر سے شروع ہوسکتا ہے۔اس کے بعد بھی وقفہ وقفہ سے بارش کی مداخلت کا امکان ہے۔

ایک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ ملکی مون سون موسم میں کچھ تبدیلی ہے۔سابقہ پیش گوئی کےمطابق رات گئے تک بارش ہے لیکن تازہ ترین اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کے وقت موسم بہتر ہوسکتا ہےلیکن یہ طے ہے کہ بارش کے سبب میچ متاثر ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے ففٹی اوورز میچ کا سب کو انتظار ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میچ بارش کے سبب  کم اوورز پرمحیط ہوسکتا ہے۔

ایشیا کپ ،ملتان میں کیا کچھ ہورہا،پہلی سرگرمیاں،رضوان کی ملاقات

پالی کیلے،کینڈی کے ریکارڈز کے مطابق یہاں پاکستان نے 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلے ہیں۔صرف 2 جیتے ہیں اور 3 میں شکست ہوئی ہے،اس کے مقابل بھارت نے یہاں 3 میچزکھیلےہیں اور تمام جیتے ہیں۔اس اسٹیڈیم میں تاریخ کا پہلا میچ  ورلڈکپ11 کا کھیلا گیا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو  ایک سو دس رنز سے شکست دی تھی۔یہاں پاکستان نے زمبابوے کو 7 وکٹ سے ہرایا تھا۔ اس سے اگلے سال سری لنکا کے خلاف باہمی سیریز کے میچ میں پاکستان یہاں میزبان سری لنکا سے جیتا تھا،2 روز بعد سری لنکا سے ہارا،پھر 3 برس بعد پھر سری لنکا سے ہارا تھا۔بھارت نے یہاں اب تک تمام 3 میچز سری لنکا سے کھیلے ہیں اور جیتے ہیں۔

اب تک کا آخری ون ڈے ایشیاکپ،پاکستان کی نہایت مایوس کن پرفارمنس،ڈرامائی فائنل

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *