| | |

کیش نہ پٹرول،محمد حفیظ لاہور میں پریشان،کس پر برسے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

کیش نہ پٹرول،محمد حفیظ لاہور میں پریشان،کس پر برسے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ لاہور میں رل گئے۔ملک میں جاری سیاسی حالات تو ایک جانب رہے،پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ضروری بندشوں سے عام شہری تو عام شہری،سپراسٹارز بھی چلا اٹھے ہیں۔پریشانی کا شکار ہیں۔

عمران خان میرے رول ماڈل،بابر اعظم کا کشیدہ حالات میں اہم بیان

ماضی کے رائٹ ہینڈ بیٹر محمد حفیظ لگتا ہے کہ خود پریشان ہوئے ہیں یا پھر عام شہریوں کی پریشانی دیکھ کر بول اٹھے ہیں۔انہوں نے رات گئے کہا ہے کہ

لاہور کے کسی اے ٹی اہم پر کیش دستیاب نہیں ہے۔

لاہور کے کسی پٹرول پمپ پر پٹرول دستیاب نہیں ہے۔

ایک عام آدمی کوسیاسی فیصلوں کا خمیازہ کیوں بھگتنا پڑتا ہے۔

محمد حفیظ نے یہ بیان منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بجے سے تھوڑا قبل جاری کیا ہے۔انہوں نے نام لئے بغیر حکومت کے فیصلوں پر تنقید کی ہے۔پنجاب حکومت نے  24 گھنٹے قبل ہی لاہور سیل کردیا تھا۔اس کے بعد ہر قسم کی نقل وحرکت میں پابندی لگی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *