| | | | | | | |

ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کی فاتح ٹیم کی پیش گوئی،انگلش پلیئرایک غلطی کر گئے

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے انگلش پلیئر جوس بٹلر نے فاتح اور فیورٹ ٹیمیں بتادیں،انہوں نے پاکستان کو کسی کھاتہ میں نہیں رکھا ہے۔انگلش پلیئربٹلر کہتے ہیں کہ اس سال کا ورلڈ ٹی 20 کپ انگلینڈ جیت سکتا ہے،اس کے پاس اگرچہ بین سٹوکس اور جوفرا آرچر جیسے نام نہیں ہیں،اس کے باوجود انگلش ٹیم ٹرافی اٹھانے کی اہلیت وصلاحیت رکھتی ہے۔

ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ انگلینڈ کے لئے حقیقی خطرہ کون سی ٹیم ہے تو انہوں نے ایک نام بھارت کا لیا۔یہ نام غیر متوقع نہیں تھا لیکن دوسرا نام نہایت ہی حیران کن تھا۔بٹلر کے نزدیک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سب کے لئے خطرہ ہوسکتی ہے۔انہوں نے پاکستان،سری لنکا اور نیوزی لینڈ سمیت باقی کسی ٹیم کا ذکر کرنا بھی گوارہ نہیں کیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ یو اے ای کی وکٹوں پر انگلش ٹیم کیسے فیورٹ ہوگئی ہے۔یہ صرف وہ اپنے ملک کی محبت میں بول گئے ہیں جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم سے ان کی ٹیم گزشتہ ایونٹ کا فائنل نہایت ہی غیر یقینی حالات میں ہاری تھی تو شاید وہ خوف ذہن پر سوار ہے۔یہ 2016 کی ویسٹ انڈین ٹیم نہیں ہے،اس کی رینکنگ بھی خراب ہے،اس لئے اس بار اس کا چیمپئن بننا ناممکن ہوجائے گا۔

پاکستان کسی کے لئے کیا خطرہ ہوسکتا ہے۔یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے۔بھارت سے جیت آسان نہیں ہوگی،،اس کے بعد باقی ٹیموں کے خلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔سیمی فائنل میں اترے تو انگلینڈ اور آسٹریلیا میں سے کسی سے ٹاکرا ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *