| | |

آئرلینڈ کی مسلسل دوسرے میچ میں کیویز کے پر کترنے کی اچھی کوشش،جیت نہ سکے

ڈبلن،کرک اگین رپورٹ

آئرلینڈ کی مسلسل دوسرے میچ میں کیویز کے پر کترنے کی اچھی کوشش،جیت نہ سکے۔کچھ تو ایسا ہے،آئرش ٹیم میں بہت کچھ ایسا ہے،اس نے مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں دنیا کی بہترین بلکہ گزشتہ 2 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ کی نیندیں حرام کردیں،اسے کہیں آسانی سے جیتنے نہیں دیا۔پہلا میچ تو کیویز قریب 99 فیصد ہارگئے تھے،وہ تو بھلا ہو ون مین شو مائیکل بریسویل کا،انہوں نے آخری وکٹ پر آخری اوور میں درکار 21 رنزکی بجائے 25 بناکر اپنی ٹیم کو ایک وکٹ کی سنسنی خیز جیت دلوائی تھی۔اب کی بار بھی کیویز صرف 3 وکٹ سے جیت سکے۔

آئرلینڈ نے کیویز کو قریب نتھ ڈال دی،نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلہ میں بال بال بچا

منگل کو دوسرے ایک روزہ میچ می آئرش ٹیم کو پہلے کھیلنا پڑا۔ٹیم بڑا اسکور نہیں کرسکی۔61 پر 4 اور 85 پر 5 وکٹ گنوانے کے باوجود اس نے وہ نہیں کیا جو انگلینڈ نے بھارت کے خلاف اتنی وکٹیں جلد گرنے کے بعد پسپائی اختیار کی تھی،بلکہ آئرلینڈ نے کم بیک کیا،اپنا اسکور216 تک پہنچادیا۔ٹیم 2 ہی اوورز قبل پویلین لوٹی۔جارج ڈوکریل نے 7 ویں نمبر پر کھیلتے ہوئے 74 رنزکی شاندار اننگ کھیلی۔دوسرا ٹاپ اسکور 28 تھا جو اینڈی میک برائن نے کیا۔میٹ ہنری،مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے 2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں کیوی ٹیم کے لئے یہ ہدف بائیں ہاتھ کاکھیل ہونا چاہئے تھا لیکن آئرلینڈ گیند بازوں نے کلاسیکل بالز کیں۔مارٹن گپٹل اور ول ینگ کو صفر پر روانہ کرکے نیوزی لینڈ کا صفر پر 2 کا خسارہ کردیا۔کپتان ٹام لیتھم اورفن ایلن نے تیسری وکٹ پر 101 رنزکی شراکت بنائی لیکن  101 کے مجموعہ پر فن  ایلن 60 اور 132 پر ہنری نکولس اور 149 پر گلین فلپ 16 کر کے آئوٹ ہوئے تو آئرش ٹیم نے آدھے کھلاڑی شکار کر لئے تھے،کم اسکور رہ جانے کے باوجود اس نے ہمت نہیں ہاری،نتیجہ میں ٹام لیتھم  جیسی وکٹ 177 کے مجوعہ پر اڑادی،کیوی کپتان55 رنزبناسکے۔

آئرش بائولر سیمی سنگھ نے مچل سینٹنر کو197 کے مجوعہ پر شکار کرکے اپنی ٹیم کو کچھ امید دلائی لیکن گزشتہ میچ کے ونر ہیرو مائیکل بریسویل کافی دیر سے راہ میں حائل تھے۔اس بار بھی وہ کامیاب ہوگئے۔انہوں نے ناقابل شکست 42 رنزکئے۔نیوزی لینڈ نے ہدف 38 اوورز ایک بال پر 7 وکٹ پر پورا کیا۔نتیجہ میں 3 وکٹوں سے کامیابی لی۔آئرلینڈ کےمارک اڈیئر،سیمی سنگھ نے 2،2 وکٹیں لیں۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہے،کیوی ٹیم 2 میچز جیت کر قیمتی 20 پوائنٹس لے گئی ہے لیکن آئرش ٹیم نے فائٹ کرکے دل جیتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *