| | |

آئرلینڈ نے کیویز کو قریب نتھ ڈال دی،نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلہ میں بال بال بچا

ڈبلن ،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

کرکٹ کی بے بی ٹیم آئرلینڈ نے نیوزی لینڈ کو قریب نتھ ڈال دی تھی۔عید قربان کے روز کیویز  قربان ہوتے ہوتے بچے ۔یوں آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کا بڑا اپ سیٹ ہوتے رہ گیا۔آخری 2 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ ٹیم آئرلینڈ سے ہارتے ہارتے بچ گئی۔مائیکل  بریسویل نے سنچری اور خاص کر آخری وکٹ پر آخری اوورز میں 25 رنزبناکر اپنی ٹیم کو زلت کے گڑھے میں گرنے سے بچالیا۔3 ایک روزمیچزکی سیریز میں مہمان  ٹیم کو سبقت ملی ہے۔

ریویوز پر آسٹریلین مذاق بن گئے،بعد میں بار بار پچھتاوے،ڈرامائی دن

کیوی ٹیم تو 301 رنزکے جواب میں یوں پزل رہی کہ جیسے سامنے 500 کاہدف ہو،یاپھر کرکٹ کی کوئی ٹاپ ٹیم ہو۔خراب ہوتے حالات میں آخری اوور میں 20 رنزدرکار تھے،ایک وکٹ باقی بچی تھی۔یہاں کیوی ٹیم کے لئے سنچری بنانے والے مائیکل بریسویل نے آخری اوور میں ڈو آر ڈائی کے تحت بلا گھمایا۔آئرش گیند باز ینگ کو پاگل کردیا۔5 بالز پر 24 اسکور بٹورے۔3 چوکے اور 2 چھکے لگاکر آئرلینڈ سے میچ چھین لیا۔وہ82 بالز پر 127 رنزکے ساتھ ناقابل شکست آئے۔7 چھکے اور 10 چوکے کمال تھے۔نیوزی لینڈ نے ایک بال قبل 9 وکٹ پر 305 اسکور بناکر سنسنی خیز جیت رقم کی۔ایک موقع پراس کے 83 پر 4 کھلاڑی اور 214 پر 7،اسی طرح217 رنزپر 8 کھلاڑی آئوٹ ہوگئے تھے۔ایش سودھی نے 25 اور گلین فلپس نے 38 رنزبناکر اختتامی آکسیجن دی۔اوپنر ماٹن گپٹل نے 51 کی اننگ کھیلی۔آئرش بائولر کوٹز کمفر49 رنزکے عوض 3 وکٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔

کیوی کپتان ٹام لیتھم کا ٹس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ گلے پڑا۔ہیری ٹیکٹر نے اسکور کا ٹریکٹر چلادیا،انہوں نے کیریئر کی شاندار سنچری مکمل کی،آئرش ٹیم نے 9 وکٹ پر 300 اسکور کئے۔پورے 50 اوورز بیٹنگ کی۔کیری ٹیکٹر کے 113 رنزکے ساتھاینڈی میک برائن کے 39 اور کوڑتز کمفر کے 43 اسکور تھے،ساتھ میں آخری لمحات میں سیمی سنگھ کے بنائے گئے30 رنزبڑے معاون بنے۔

لکی فرگوسن ،ٹکنیر اورایش سودھی نے 2،2 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *