| | |

قومی انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ،ایک ہی صوبہ سے دونوں ٹیمیں فائنل میں

کراچی،22 اگست 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز

سندھ کی دونوں ٹیموں نے قومی انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی، ٹرافی کے لیےچار روزہ فائنل سندھ بلوز اور سندھ وائٹس کے درمیان جمعرات سے یو بی ایل گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے پانچویں اور آخری راؤنڈ کے اختتام پر پول اے سے سندھ بلوز دو فتوحات کے ساتھ 21 پوائنٹس جوڑ کر سرفہرست رہی جبکہ پول بی میں سندھ وائٹس دو کامیابیوں کے ساتھ 22 پوائنٹ جوڑ کر ٹاپ پر رہی۔

نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کا چوتھا رائونڈ مکمل

دریں اثنا آخری راؤنڈ کے تیسرے اور آخری دن ارایل سی اے گراونڈ، گلبرگ پر سندھ انڈر 19 بلوز نے نادرن انڈر19 بلوز کو 199 رنز سے شکست دی جبکہ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر سندھ انڈر19 وائٹس نے نادرن انڈر 19 وائٹس کو ایک وکٹ سے زیر کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *