| | | | | | | |

ایشیا کپ ،ملتان میں کیا کچھ ہورہا،پہلی سرگرمیاں،رضوان کی ملاقات

 

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ ،ملتان میں کیا کچھ ہورہا،پہلی سرگرمیاں،رضوان کی ملاقات

ملتان سج گیا۔ایشیا کپ 2023 کی وسل بجنے کو ہے۔2 ٹیمیں ملتان اور ایک ٹیم لاہور،2 ٹیمیں سری لنکا میں ہیں۔پیر 28 اگست کو ملتان میں ٹیموں نے ہوٹل تک کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ان ڈور مشقیں اور ملاقاتیں کیں۔

ایشیا کپ 2023کے افتتاحی میچ کے لئے پاکستان اور نیپال کی کرکٹ ٹیمیں کل  ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی ۔ٹیموں کے کپتان  ایشیا کپ کے لئے تیاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023کا افتتاحی میچ 30 اگست کو دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا ۔

پاکستان اور نیپال کی ٹیموں نے ہوٹل میں ہی آ رام کیا۔ افتتاحی میچ کے لئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔  میچ میں استعمال ہونیوالی پچ کو بلے بازوں کے لیے بہترین قرار دیا جارہا ہے۔ اسٹیڈیم کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اداروں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں ۔ 2ہزار سکیورٹی اہلکار کی ٹیموں کی آ مدورفت  روٹ ،ہوٹل اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے چاروں اطراف تعینات کیے گئے ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی شرح کی وجہ سے میچ کے لئے فروخت کی جانیوالی ٹکٹوں کی خریداری میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

افتتاحی میچ میں شرکت کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کے عہدیداران سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف ملتان آسکتے ہیں .ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کیلئے ایشیا کپ کے 30 اگست کو افتتاحی میچ کے حوالے سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹیڈیم اور روٹس پر بھرپور آپریشن کلین اپ کیا گیا۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سٹیڈیم سمیت شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا ہے ۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی بھاری مشینری کے ذریعے ٹیموں کےروٹس سے ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ صاف کیا گیا جبکہ شائقین کرکٹ کیلئے تمام انکلوژرز کی بھی دھلائی مکمل کرلی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے گزشتہ کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور نتظامات چیک کئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔ضلع بھر میں سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔ ٹریفک کا بھی متبادل روٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *