| | |

انگلینڈ کو آج ون ڈے سیریز بچانے کا بڑا چیلنج،ویسٹ انڈیز کو بھارتی مدد کیسے حاصل

 نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کو آج ون ڈے سیریز بچانے کا بڑا چیلنج،ویسٹ انڈیز کو بھارتی مدد کیسے حاصل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ برے حالات ہیں۔انگلینڈ کیلئے سکرپٹ کوئی اور لکھ رہا ہے،ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ورلڈکپ میں بد ترین ناکامی کے بعد ورلڈ کپ سے باہر نکالے جانے والی ویسٹ انڈیز ٹیم سے کھیلنے کیریبین میدانوں میں پہنچے تو ان کا خیال تھا کہ نیا حریف کمزور ہے اور کم سے کم ہم سے تو نیچے ہے،اس لئےآرام سے جیتیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں ہرادیا۔شائی ہوپ نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہیں بھارت سے مدد حاصل تھی،وضاحت یہ تھی کہ ایم ایس دھونی کی ٹپس اور بیٹنگ کیلئے خفیہ کوچنگ سبب بنی تھی۔شاید انگلینڈ کیلئے بم ہی تھا کہ وہ سر ویوین چرڈ اسٹیڈیم میں 325 اسکور کرکے ہارگیا،اس سے قبل یہاں اتنا سکور اس سے کبھی بنا تھا اور نہ ایسے ہارے تھے۔آج کے میچ میں کوئی اور چل گیا تو ممکن ہے کہ وہ ویرات کوہلی یا محمد شامی کا نام لے کر انگلینڈ کو اور ڈرادے۔

ڈھاکا میں کیویز کے پر کچلنے کیلئے خوفناک جال تیار،تمیم اقبال نئے روپ میں ہونگے،دوسرا ٹیسٹ آج سے

تین ایک روزہ میچزکی سیریز کا دوسرا میچ آج اسی گرائونڈ میں ہوگا،جہاں میزبان پہلا میچ جیتے تھےجوس بٹلر الیون بکھری سی ٹیم ہے۔شدید پریشان ہے اور ویسٹ انڈیز جو ماضی قریب میں کسی بڑی ٹیم سے سیریز نہیں جیت سکا،وہ اس گولڈن موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔انگلینڈ کیلئے یہ سیریز یوں اہم ہے کہ اس کے بعد اس کی اگلی ون ڈے سیریز ستمبر 2024 میں ہوگی،ناکامی طویل عرصہ پیچھا کرے گی۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلین پرائم منسٹر الیون میچ یکا یک نہایت اہم ہوگیا،سٹارٹ ٹائم،دیگر تفصیلات

پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔دن رات کا یہ میچ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *