| | | | |

شہباز بھارتی ٹیم میں شامل،بورڈ سیکرٹری چل بسے،کپیل دیو ون ڈے کے محافظ بن گئے

نئی دہلی،ہرارے:کرک اگین رپورٹ

شہباز بھارتی ٹیم میں شامل،بورڈ سیکرٹری چل بسے،کپیل دیو ون ڈے کے محافظ بن گئے۔بھارتی سلیکٹرز نے دورہ زمبابوے کے لئے واشنگٹند سندر کی جگہ  شہباز احمد کو بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنادیا ہے۔بھارت اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ میچزکی سیریز جمعرات سے شروع ہورہی ہے۔

ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق قائم مقام سیکرٹری امیتابھ چوہدری چل بسے۔بھارتی بورڈ نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان کی بلند ہرواز،سیریز برابر،آئرش ٹیم ہارگئی

ادھر بھارت میں یکم ستمبر سے شیڈول لیجنڈز کرکٹ  لیگ سے ساروگ نگولی کا کردار ختم کردیا گیا ہے،اس بات کا اعلان لیگ حکام نے کیا  ہے۔

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے آئی سی سی سے ایک بنیادی بڑا مطالبہ کیا ہے۔ماضی کے لیجنڈری آل رائونڈر کہتے ہیں کہ سننے میں آرہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ سکریپ کی جارہی ہے،یہ کیسے ہوسکتا ہے۔آئی سی سی کی ڈیوٹی ہے کہ وہ ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ کی مکمل حفاظت کرے،اس کا کام اور کیا ہے۔ٹی 20 لیگز سے حفاظت آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *