| | | | | | |

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی،خواتین کے3 میچز کا اعلان

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا،اس روز ملتان میں افتتاحی تقریب ہوگی۔اسی روز پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا،4 شہروں کی ٹیمیں ہوم گرائونڈز میں 5،5 میچز کھیلیں گی۔ملتان کو سب سے کم 5 میچ ملے ہیں۔

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی،خواتین کے3 میچز کا اعلان۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل اہم ایونٹ ہے۔ہائی لائٹ کرنا ضروری ہے۔یہ آئی پی ایل کی طرح ٹی 20 کا برینڈ بن گیا ہے۔اس وقت 4 ممالک میں ٹی 20 لیگز ہورہی ہیں۔سب نے اپنا وقت سیٹ کیا لیکن پی ایس ایل سے ٹکرائو نہیں کیا۔سب کو معلوم تھا کہ پی ایس ایل اہم ہے۔

افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی۔پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ہوگی۔نجم سیٹھی نے اس کا اعلان کیا ہے۔پہلا مرحلہ ملتان اور کراچی اور دوسرا پنڈی اور لاہور میں ہوگا۔

اس پی ایس ایل کے دوران 3 ویمنز میچز بھی کروانے کا اعلان کیا گیا ہے،اس میں باہر سے بھی ٹاپ خواتین ٹیمیں آئیں گی۔ایونٹ ستمبر میں ہوگا۔

کوئٹہ ]پی ایس ایل کی میزبانی سے خراج ہوگیا ہے،وہاں صرف ایک نمائشی میچ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *