| | | | | | |

محمد وسیم نے میتھیو ہیڈن کو 200 ڈالرز ہرادیئے،نسیم شاہ حصہ دار کیسے بنے

برسبین ،کرک اگین رپورٹ

محمد وسیم نے میتھیو ہیڈن کو 200 ڈالرز ہرادیئے،نسیم شاہ حصہ دار کیسے بنے۔پاکستانی پیسر محمد وسیم نے اپنے آسٹریلین مینٹور میتھیو ہیڈن سے 200 ڈالرز کی شرط جیت لی،اصل میں شرط 100 ڈالرز کی تھی لیکن نسیم شاہ کی وجہ سے 200 ڈالرز ہوگئے۔

برسبین میں میتھیو ہیڈن نے چیلنج کیا کہ بال کو ایسے تھرو کرو کہ اسٹیڈیم سے باہر جائے ،اسے قبول کرنا مشکل تھا،نسیم شاہ نے بتایا کہ میں نے پیسر محمد وسیم سے بولا کہ یہ ناممکن ہے،اس کے بعد ہم نے ایک جگہ طے کی اور اس کی وجہ سے 100 ڈالرز میرے ہوگئے۔

شاہین کا شکار افغان اوپنر ہسپتال منقتل،آسٹریلین پلیئرکو گالف حادثہ

محمد وسیم نے تھرو کیا،بال وہاں گئی،جہاں طے تھا،نتیجہ میں خوشی سےا چھل پڑے۔میتھیو ہیڈن نے اعتراف کیا کہ تھرو کا وہاں تک جانا پاور کا کمال نہیں تھا بلکہ عقل کی بات تھی،بہترین استعمال ہوئی۔

بعد میں نسیم شاہ اور محمد وسیم میں 100،100 ڈالرز کی تکرار ہوئی،انہیں دوبارہ تھرو کرنے کو کہا گیا،دونوں نے بھاگ جانے میں عافیت جانی ہے۔یہ واقعہ برسبین کے گابا گرائونڈ کا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *