| | | | | |

کرکٹ اور دولت پر مزید قبضہ،بھارت نئی لیگ لانچ کرنے جارہا،آسٹریلیا سمیت کرکٹ ممالک میں زلزلہ

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ اور دولت پر مزید قبضہ،بھارت نئی لیگ لانچ کرنے جارہا،آسٹریلیا سمیت کرکٹ ممالک میں زلزلہ۔ایک جانب پرتھ ٹیسٹ جاری ہے۔آسٹریلیا کے 487 رنزکے جواب میں پاکستان نے جیسے بیٹنگ کی یا وقت گزاری کی،اس کے باوجود اس کے پائوں تلے سے زمین کھسک رہی تھی،عین اسی طرح آسٹریلیا سے باہر پوری دنیا کیلئے آسٹریلیا سمیت ایک زلزلہ نما نیوز موجود تھی۔

پرتھ کی دوپہر کی سخت گرمی میں یہ نیوز بریک ہوئی ہے کہ طاقتور بی سی سی آئی اور اس کے سکریٹری جے شاہ ایک توسیع شدہ انڈین پریمیئر لیگ کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں، جو ستمبر اور اکتوبر کی ونڈو میں کھیلی جائے گی، اور ممکنہ طور پر کسی دوسرے فارمیٹ میں منعقد کی جائے گی ،یہ دی ہنڈرڈ ہوسکتی ہے اور یا پھر ٹی 10 لیگ۔مجوزہ مقابلہ ہندوستان میں مقیم فرنچائزز کی فہرست میں اضافہ کر سکتا ہے، جس سے بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کے  کیلنڈر میں مزید جگہ بنانے اور اس کے نتیجے میں کرکٹ کے مالیات پر غلبہ حاصل کرنے کے طویل عرصے سے خطرے میں پڑنے والے امکان میں نئی ​​جان پڑ سکتی ہے۔

امام اور عبداللہ میں زیادہ بالیں کھیلنے کامقابلہ پڑگیا،رنزبنانا چھوڑ دیئے،دوسرا دن ختم

رپورٹ کے مطابق، نیا ٹورنامنٹ ستمبر اور اکتوبر 2024 میں شروع ہونے کے لیے تیار ہو سکتا ہے،اس سے کیریبین لیگ سمیت عالمی ایونٹس اور باہمی سیریز خطرات میں چلی جائیں گی۔انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بے چینی ہوگی،ٹیسٹ کرکٹ مزید کم ہوگی۔ یہ سعودی عرب کی بادشاہی کے پس منظر کی تیاری بھی  ہے، بھارت کا یہ مجوزہ ٹورنامنٹ اس  کے عزائم  ظاہر کررہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *