ایلکس کیری کی پھر دھوکہ سے رن آئوٹ کی کوشش ناکام گئی،تنازعہ سے بچ گئے
پرتھ،کرک اگین رپورٹ
ایلکس کیری کی پھر دھوکہ سے رن آئوٹ کی کوشش ناکام گئی،تنازعہ سے بچ گئے۔آسٹریلیا کے وکٹ کیپر لارڈز ٹیسٹ کے جونی بیئرسٹو کے رن آئوٹ یا اسٹمپ آئوٹ کی طرح دھوکہ سے عبداللہ شفیق کو آئوٹ کرتے رہ گے،اپنی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری نے پرتھ میں پاکستان کے خلاف دوسرے دن کے دوران ایک ممکنہ رن آؤٹ کا موقع ضائع کر دیا، وہ بیلزاڑانے میں ناکام رہے جبکہ عبداللہ شفیق کا بیک فٹ ہوا میں تھا۔پاکستان کی پہلی اننگز میں پاکستان کا سکور 0-70 تھا جب شفیق نے اسپنر ناتھن لیون کی بال سلی مڈ آن پر مارنس لیبوشین کی طرف گیند کو روکا، جس نے گیند کیری کی طرف پھینکی۔جنوبی آسٹریلیائی نے بیلز کو ختم کرنے کی اپنی پوری کوشش کی، لیکن دستانے اسٹمپ کو گے، اس کے ساتھی بشمول پہلی سلپ میں لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے، جشن کی تیاری شروع کی لیکن بیلز ہوا میں نہ گریں،یہ جملہ سناگیا کہمیں نے اسٹمپ کو چھوا کیری کو اپنے ساتھیوں سے یہ کہتے ہوئے سنا گیا۔ری پلے نے شو کیا کہ شفیق کا پچھلا پاؤں زمین سے اٹھ گیا تھا جب کہ کیری نے چھوا تھا۔
امام اور عبداللہ میں زیادہ بالیں کھیلنے کامقابلہ پڑگیا،رنزبنانا چھوڑ دیئے،دوسرا دن ختم
یہ ایک متنازعہ آئوت ہوتا۔اس سے قبل اس سال کیری لارڈز ایشز ٹیسٹ کے دوران جونی بیرسٹو کو اسٹمپ کرنے کے بعد عالمی کرکٹ تنازع کا مرکز بن گئے۔پرتھ میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن جب پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق بیٹنگ کر رہے تھے تو ایلکس کیری شاید ایک اور تنازعہ میں الجھ جاتے اگر گلوز مین نے بیلز اڑادی ہوتیں۔