کرکٹ میدانوں میں لاتیں اور زبان چلانے والے شکیب الحسن سیاسی میدان میں اور بدتر،فین کے منہ پر تھپڑمادیئے
ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ میدانوں میں لاتیں اور زبان چلانے والے شکیب الحسن سیاسی میدان میں اور بدتر،فین کے منہ پر تھپڑمادیئے۔تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ورلڈکپ میں بطور کپتان بد ترین ناکامی کے بعد بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نئے میدان میں آگئے لیکن جیسا کہ کرکٹ میدانوں میں وکٹیں اکھاڑنے سے لے کر امپائر کو مارنے اور گالیاں تک دینےوالے کرکٹر نئے میدان میں بھی آپے سے باہر ہوگئے اور ایک فین پر تھپڑوں کی برسات کردی۔
تنازعات اور شکیب کا جیسے رشتہ ہے، چاہے وہ کرکٹ کا میدان ہو یا اس سے باہر۔ اپنے گرم مزاج کے لیے مشہور شکیب الحسن اپنے 17 سالہ طویل کرکٹ کیریئر میں امپائروں اور یہاں تک کہ ساتھی کھلاڑیوں سے بھی جھگڑتے رہے ہیں۔بنگلہ دیش لیگ میں وکٹوں کو لات مارنا،امپائر کو گالیاں دینا،سٹمپ اکھاڑنا سب یاد ہوگا۔
اسٹار کرکٹر اب سے بھی بد تر ہوگئے۔بنگلہ دیش الیکشن میں عوامی لیگ کیلئے سامنے والوں کے بائیکاٹ کے باوجود ٹیمپر کھو گئے اور اپنے ہی مداح کے منہ پر تھپڑوں کی برسات کردی ہے۔ویڈیو اور واقعہ وائرل ہے اور ہرجانب شور ہے۔
بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کو کتنے لاکھ ووٹ پڑے،پارلیمنٹ نشست جیت گئے
جیسا کہ کرک اگین نے رات رپورٹ کیا تھا کہ وہ اپنی سیٹ جیت چکے ہیں۔