محمدرضوان کو پاکستان ٹی 20 کا نائب کپتان بنادیا گیا
لاہور،آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ
محمد رضوان کو کپتانی کے قابل نہیں سمجھا گیا،اپنے سے کم عمر کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کا نائب کپتان مقررکیا گیا ہے۔یوں محمد رضوان پاکستان کرکٹ میں نائب کپتان بن گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔محمد رضوان اسوقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کیویز کے مقابلے پر نیوزی لینڈ اترگئی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بارہ جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے مضحکہ خیز حالات،پاکستان کرکٹ سے جڑے اہم فرد گلیمورگن کائونٹی کے ہیڈ کوچ مقرر