| | | | | |

شکیب الحسن کا آئی پی ایل کے ساتھ بھی پی ایس ایل والا کھیل ،ایونٹ سے باہر

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

شکیب الحسن کا آئی پی ایل کے ساتھ بھی پی ایس ایل والا کھیل ،ایونٹ سے باہر۔بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے جو پی ایس ایل کے ساتھ کیا،وہی کچھ آئی پی ایل کے ساتھ کردیا۔معاہدے کے باوجود کھیلنے سے انکار ۔2023 کی انڈین پریمیئرلیگ سے خود کو باہر کردیا ہے۔یوں شکیب الحسن کی اپنے فیصلوں سے انفرادیت کے ساتھ ایک بار پھر خود کو نمایاں کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے بھارت میں جاری آئی پی ایل 2023 میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔یوں ان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ان کے متبادل کی تلاش شروع کردی ہے۔

سال کے شروع میں پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل 8 میں معاہدے،پشاور زلمی جوائن کرنے کے باوجود،پاکستان پہنچنے کے بعد بھی شکیب الحسن نہیں کھیلے تھے اور پاکستان سے سیدھا انگلینڈ چلے گئے تھے۔

شکیب الحسن نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کی وجہ ذاتی وجوہات،بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل مصروفیات بتائی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *