| | |

انگلینڈ کا بھی بھارت کو ٹکر کاجواب،کوہلی پھر فلاپ،سیریز برابر

لندن،کرک اگین رپورٹ

 انگلینڈ کا بھی بھارت کو ٹکر کاجواب،جسپریت بمراہ کے جواب میں پوٹلی اپنی پوٹلی میں 6 وکٹ لے گئے۔بھارت کو 100 رنز کی عبرتناک شکست ہوگئی،کوہلی پھر فلاپ،سیریز برابر۔لارڈز میں بھارت کے ساتھ وہ ہوا،جو کسی نے سوچا نہیں تھا،انگلینڈ نے اپنی ورلڈ کپ جیت کی سالگرہ کے روز بڑے زگ زیگ اسٹائل لیکن 3 سال قبل کے میگا فائنل کی یاد تازہ کرتے ہوئے کامیابی کو گلے لگالیا۔لارڈز میں قریب وہی کچھ ہوا جو 3 سال قبل تھا،14 جولائی 2019 کو کیوی ٹیم 250 اسکور بھی نہ کرسکی تھی،اس کےجواب میں اتنے کم اسکور کے بعد بھی میزبان ٹیم مشکلات میں رہی،آخر کار میچ ٹائی ہوا۔سپر اوور بھی ٹائی ہوا۔بائونڈریز کی گنتی پر انگلینڈ فاتح قرار پایا تھا۔

جمعرات کو ہوم آف کرکٹ میں 14 جولائی 2022 کو انگلش ٹیم کو پہلے بلے بازی کرنی پڑی،ٹیم 250 بھی نہ کرسکی،جواب میں بھارت سے ہر پل خطرہ رہا لیکن پھر آخر جیت گلے لگالی۔سیریز 1-1 سے برابر کردی،ساتھ میں اس روز کو جشن کا دن ہی رہنے دیا۔

بھارت نے انگلینڈ کو جکڑکر مات دے دی

ایک میچ کے آرام کے بعد بھارتی ٹیم میں سابق کپتان ویرات کوہلی کی آمد ہوئی۔روہت شرمانے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر درست نظر آیا،جب انگلش ٹیم کے 5 کھلاڑی 102 پر پویلین لوٹ گئے تھے۔اس بار  یزویندر چاہل حملہ آور تھے۔اوپننگ اچھی تھی،دوسری وکٹ72 رنزپر جاکری گری لیکن اس درمیانی جھٹکوں نے 148 رنزتک 6 آئوٹ کروادیئے تھے۔جیسن رائے 23 اور جونی بیئرسٹو 38،جوئے روٹ 11 اور بین سٹوکس 21 رنز کرسکے۔کپتان جوس بٹلر 4 کے مہمان بنے۔چھٹی وکٹ پر لیام لونگسٹن نے معین علی کے ساتھ مل کر مزاحمت کی لیکن وہ بھی33 رنزبناکرگئے۔ معین علی کی 64 بالز پر 47 کی اننگ اور ڈیوڈ ویلی کے 41 رنز نے انگلینڈ کو 200 سے اوپر کیا۔7 ویں وکٹ 210 پر معین علی کی شکل میں گری۔ٹیم ایک اوور قبل 246 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے یزوندر چاہل نے شاندار بائولنگ کرکے10 اوورز میں 47 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔جسپریت بمراہ اور ہردک پانڈیا نے 2،2 آئوٹ کئے۔

جواب میں بھارت کا آغاز تباہ کن تھا۔روہت شرما اور رشی پنت صفر کا شکار ہوئے۔ویرات کوہلی سے امیدیں تھیں لیکن بدقسمتی ان کے ساتھ ہے۔وہ25 بالز کھیلنے اور 3 چوکے لگانے کے بعد بھی16 رنزبناکر گئے۔ان سے قبل  شیکھر دھون 9 رنزبناسکے۔انہوں نے 26 بالیں کھیلیں۔اس دوران کوہلی اور دھون 27 بالز میڈن کھیل گئے،کوئی رن تک نہ لے سکے۔بھارت 31 پر 4 وکٹ کھوچکا تھا،اس موقع پر سوریا کمار یادھیو اور ہردک پانڈیا نے زور لگایا۔اسکور کسی طرح 73 تک لے گئے،یہاں سوریا کمار 27 اور 101 کے مجموعہ پر ہردک پانڈیا 29 رنزکرکے گئے تو بھارت 6 وکٹیں کھوچکا تھا۔7 ویں وکٹ پر محمد شامی اور رویندرا جدیجا نے اچھی شراکت قائم کی اور اسکور دھیرے دھیرے آگے بڑھایا۔ٹوپلی نے پیچھا نہیں چھوڑا۔انہوں نے 140 کے مجموعہ پر محمد شامی کو  سٹوکس کے ہاتھوں کیچ کرواکر اس شراکت کو توڑ دیا۔وہ23 رنزبناسکے۔اسی اسکور پر دوسرے سیٹ بیٹر رویندرا جدیجا 29 رنزبناکر لونگسٹن کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے۔بھارت 140 پر 8 وکٹ گنواچکا تھا۔اس کے بعد بھارتی ٹیم 39 ویں اوور میں 146 رنز بناکر باہر ہوگئی۔انگلینڈ 100رنز سے جیت کر سیریز برابر کرگیا ،اب فیصلہ آخری میچ میں ہوگا۔

   انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹوپلی نے بمراہ کے گزشتہ 6وکٹ کا جواب 6 ہی وکٹ لے کر دیا۔انہوں نے 10 اوورز سے کم ایک بال کی ۔24 سالہ لیفٹ ہینڈ پیسر نے صرف 24 رنز دئیے،ہوم آف کرکٹ کے بورڈ پر نام لکھواگئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *