| | |

بھارت نے انگلینڈ کو جکڑکر مات دے دی

اوول،لندن:کرک اگین رپورٹ

بھارت نے انگلینڈ کو جکڑکر مات دے دی۔اوول میں اس نے 10 وکٹ کی بہت بڑی جیت اپنے نام کی،اس طرح 3 میچزکی سیریز میں اسے 0–1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

بھارت نے 110 رنزکے جواب میں 18 اوورز 4 بالز پر بناکسی نقصان کے  114 رنزبناکر میچ 10 وکٹ سے جیتا۔کپتان روہت شرما 56 اور150 واں ایک روزہ میچ کھیلنے والے شیکھر دھون 31 رنزپر ناقابل شکست آئے۔

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ یکطرفہ مقابلے کے بعد 10وکٹوں سے جیت لیا ہے۔
اوول میں انگلش ٹیم کی تباہی ہوگئی۔بیٹنگ بری طرح فلاپ ہوئی۔بائولنگ کا پھر جنازہ اٹھا۔دونوں کی ایک ساتھ اوول میں تدفین ہوگئی ۔

اوول میں کرکٹ زلزلہ،انگلش بیٹرز زمین بوس،68 پر 8 آئوٹ

اوول میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم 26 کے قلیل اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔باقی جب پورے 10 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تو انگلینڈ کا اسکور صرف 110 ہوسکا تھا۔ٹیم آدھے اوورز ہی کھیل سکی۔جسپریت بمراہ نے 19 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔مکمل تباہی مچ گئی ۔جوس بٹلر صرف 30 کے ساتھ سب سے نمایاں رہے۔

ویرات کوہلی آئوٹ،بھارت نے پہلے میچ سے نکال دیا،انگلینڈ کی بیٹنگ
جواب میں بھارت پر دبائو تو سرے سے ہی نہیں تھا لیکن ایسی پچ جس پر بھارتی گیند باز موت بنے ہوئے تھے۔اس کے مقابل انگش گیند باز فلاپ شو بنے رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *