| | |

اوول میں کرکٹ زلزلہ،انگلش بیٹرز زمین بوس،68 پر 8 آئوٹ

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ بھارت کے خلاف تاریخ کے بد ترین اسکور 110 پر ون ڈے میچ میں آئوٹ ہوگیا۔سابقہ ریکارڈ جے پور میں 2016 میں 125 رنزکا تھا۔بمراہ وقار یونس اور شاہد آفریدی کے بعد چوتھے  بائولر بنے جنہوں نے انگلینڈ میں 6 آئوٹ کئے۔وقار یونس 2 بار کرچکے ہیں۔

اوول میں کرکٹ زلزلہ،انگلش بیٹرز زمین بوس،68 پر 8 آئوٹ۔انگلینڈ بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوگئی۔2 کھلاڑی گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔آدھی ٹیم صرف 26 رنزپر پویلین لوٹ گئی۔کمال یہ ہوا کہ سابق ٹیسٹ کپتان جوئے روٹ بھی گولڈن ڈک میں آئے۔ا۔جیسن رائے،بین سٹوکس بھی صفر پر گئے۔سلسلہ جاری رہا۔معین علی اور کپتان جوس بٹلر نے چھٹی وکٹ پر  26 کے ساتھ 27 رنز ہی جوڑے تھے کہ 53 کے مجموعہ پر معین علی 14 اور 6 رنزکے اضافہ سے 59 کے اسکور پر کپتان جوس بٹلر بھی 30 رنزبناکر اپنے ساتھیوں کے پیچھے ہولئے۔

ویرات کوہلی آئوٹ،بھارت نے پہلے میچ سے نکال دیا،انگلینڈ کی بیٹنگ

ابتدا میں جسپریت بمراہ نے حملہ کیا،محمد شامی بھی پیچھے نہ رہے۔انگلش بیٹنگ لائن کا درست معنوں میں جنازہ نکلا۔15 اوورز کی بیٹنگ میں 7 بیٹرز کا وکٹ چھوڑدینا مکمل ناکامی تھی۔جونی بیئرسٹو بھی 7 رنز سے اوپر جا نہیں سکے،جس وقت یہ نیوز فائل کی  جارہی تھی،انگلینڈ نے 17 اوورز میں8 وکٹ پر 68 اسکور بنالئے تھے۔

بھارتی پیسر جسپریت بمراہ نے5 اوورز میں صرف 9 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔محمد شامی نے 3 کھلاڑی آئوٹ کئے ہیں۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے پر مجبور کرایا تھا۔ویرات کوہلی اس میچ میں شریک نہیں ہیں۔

بریڈن کارس اور ڈیوڈ ویلی نے ہمت کرکے انگلینڈ کو تاریخ کے کم ترین اسکور پر ڈھیر ہونے سےبچایا لیکن مکمل تباہی سے وہ نہ بچاسکے،پھر بھی 9 ویں وکٹ پر35 رنزکا اضافہ کرکے اسکور 103 تک لے گئے،یہاں برینڈن کارس 15 کرکے بمراہ کا 5 واں شکار بن گئے۔انگلینڈ کے 103 پر 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔110 کے اسکور پر پوری ٹیم باہر ہوگئی۔ڈیوڈ ویلی 21 کرکے آخری شکار بنے،انگلش ٹیم 25 اوورز اور 2 بالز ہی کھیل سکی۔

جسپریت بمراہ نے7 اوورز 2 بالز پر 19 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔محمد شامی نے 31 رنز دے کر 3 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *