| | | | |

بابر اعظم ویرات کوہلی کے ساتھ کھڑے ہوگئے

گال،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم ویرات کوہلی کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویرات کوہلی کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں،انہوں نے سری لنکا کے شہر گال سے بھارت کے سابق کپتان ویرات کو ہلی کے لئے ایک حوصلہ افزائی کا میسج بھیجا ہے۔

ویرات کوہلی ایک عرصہ سے آئوٹ آف فارم ہیں۔حالیہ عرصہ میں ناکام ہیں۔سال 2019 سے کسی فارمیٹ میں سنچری اسکور نہیں کرسکے ہیں۔رواں سال کے 7 ماہ ہونے کو ہیں۔2 درجن کی اننگز میں 500 سے زائد اسکور نہیں کرسکے ہیں۔

انگلینڈ کا بھی بھارت کو ٹکر کاجواب،کوہلی پھر فلاپ،سیریز برابر

جمعرات کو وہ ہوم آف کرکٹ لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف 246 رنزکے معمولی مجموعہ کے تعاقب میں بھی دبائو کا شکار ہوئے۔پھر جلد آئوٹ ہوگئے۔

بابر اعظم نے کوہلی کے اس آئوٹ ہونے پر سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ یہ براوقت ہے،گزر ہی جائے گا۔آپ ثابت قدم رہیں۔

بابراعظم نے اس کے ساتھ ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے میچ کی یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے۔

جمعرا ت کو لارڈذ میں انگلینڈ نے بھارت کو 100 رنز سے ہرادیا ہے۔3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔فیصلہ کن میچ میں سیریز ونر کا فیصلہ ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *