| | |

کون آئوٹ،کون ناٹ آئوٹ،ایشیا کپ میچ میں دلچسپ ڈرامہ،تھرڈ امپائر سے رجوع

کینڈی،کرک اگین رپورٹ

کون آئوٹ،کون ناٹ آئوٹ،ایشیا کپ میچ میں دلچسپ ڈرامہ،تھرڈ امپائر سے رجوع۔ایشیا کپ کےمیچ میں بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں میں رن آئوٹ کروانے اور پھر بچنے میں مقابلہ پڑگیا۔فیلڈ امپائر آئوٹ قرار دینے سے عاجز۔تھرڈامپائر نے بڑی چھان پھٹک کے بعد ایک کو آئوٹ کہا ہے۔

کینڈی میں سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مشکلات میں تھی۔اننگ کے 37 ویں اوور کی تیسری گیند تھی۔سری لنکن گیند باز رجیتھا نے مہدی حسن مرزا کو بال کیں۔انہوں نے سکوائرلیگ پرشاٹ کھیلی،ساتھی بیٹر شانٹو رن لینے کے لئےبھاگے لیکن مرزا نہیں دوڑے

تھروکی شکل میں بال بائولر کے ہاتھ میں تھی اور نان سٹرائیک اینڈی کے بیٹر میدی حسن مرزا کی کریز میں داخل ہونے کی فکر میں تھے۔مرزا شاٹ کھیل کر چارقدم بدستور باہر تھے۔

سری لنکن گیند باز نے ہاتھ کے اشارے سے انہیں واپس آنے کو کہا لیکن وہ نہ نکلے،تھوڑے انتظار کے بعد انہوں نے بیلز آف کردیں۔اب مسئلہ یہ تھا کہ  کسے آئوٹ قراردیا جائے،کیونکہ بیلز آف کرتے وقت دونوں ہی کریز میں تھے اور ناٹ آئوٹ کی کوشش کررہے تھے۔

آخرکار مرزا کو رن آئوٹ قرار دیا گیا،کیونکہ ان کے ساتھی کھلاڑی ان کو کراس کرگئے تھے اور جس وقت کراس کیا ،اس وقت مہدی حس کریز سے باہرتھے۔وہ5 رن بناسکے۔

بنگلہ دیش نے 39 اوورز اور کچھ بالز پر 6 وکٹ پر 157 اسکور بنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *