کامن ویلتھ گیمز کرکٹ گولڈ میڈل،سنسنی خیز جنگ میں بھارت ناکام،آسٹریلیا چیمپئن
| | | |

کامن ویلتھ گیمز کرکٹ گولڈ میڈل،سنسنی خیز جنگ میں بھارت ناکام،آسٹریلیا چیمپئن

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

سنسنی خیزی،ڈرامائی موڑ،مردوں سے بڑھ کر خواتین کی یادگار کرکٹ،میگا فائنل،گولڈ میڈل کی جنگ،بل کھاتی صورتحال۔کرکٹ نے کامن ویلتھ گیمز کا حسن بڑھادیا،سپر فائنل نے چار چاند لگادیئے۔سنسنی خیز جنگ میں  آخر کار    نے کامیابی سمیٹی۔آسٹریلیا ٹیم نے آخری 35 بالز پر میچ میں واہسی کی،بھارتی خواتین آخر میں نبض کنٹرول کر کے جنگ لڑتی رہیں۔آخری اوور میں 2 وکٹیں کھوکر مطلوبہ 11 رنز نہ لے سکیں،آسٹریلیا جو کہ 50 اوورز،ٹی 20 کا ورلڈ چیمپئن ہے،اس نے کامن ویلتھ گیمز فائنل بھی 9 رنز سے جیت لیا۔بھارتی ٹیم سلور میڈل کی حقدار رہی۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 کے کرکٹ فائنل میں ٹاپ 2 ٹیموں کی بڑی جنگ ہوئی۔ایونٹ کی سب سے بہتر ٹیموں میں بڑی جنگ ہوئی۔فائنل سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم نے ایک کووڈ ٹیسٹ مثبت پلیئر ٹاہینا میک گراتھ کھلادی،اس کی مکمل سٹوری جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

قوانین کی دھجیاں اڑگئیں،آسٹریلیا نے کووڈ پلیئر ڈنکے کی چوٹ پر کھلادیا

فائنل کا ٹاس آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے جیتا،پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلی وکٹ 9 پر کھونے کے باوجود دوسری وکٹ پر بیٹھ مونی اور کپتان میک لیننگ نے  72 رنزکی شراکت بناکر اسکور 11 ویں اوور میں 83 تک پہنچادیا،یہاں  آسٹریلین کپتان میک لیننگ بدقسمتی کا شکار ہوئیں اور  36 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئیں۔نئی بیٹر کووڈ ٹیسٹ پلیئر ٹاہلا میک گراتھ صرف 2 رنزبناسکیں۔آشلے گارڈنر نے وکٹ گرنے کا سلسلہ روکا اور15 بالز پر 25 اسکور کی اننگ کے ساتھ اسکور 125 تک پہنچادیا۔بیٹھ مونی آئوٹ ہونے والی چھٹی کھلاڑی تھیں جو  142 کے مجموعہ پر 61 رنزبناکرشرما اور رانا کا گٹھ جوڑ بنیں،انہوں نے8 چوکے لگائے۔آسٹریلیا نے 8 وکٹ پر 161 اسکور کئے۔آخری 5 اوورز میں صرف 36 رنزبن سکے۔

بھارت کی جانب سے رنوکا سنگھ اور شہ رانا نے 2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارت کا آغاز تباہ کن تھا۔22 کے مجموعہ پر دونوں اوپنر پویلین لوٹ گئیں،اس سے قبل کہ آسٹریلین حاوی ہوتیں،جمائمہ روڈریگز اور کپتان ہرمن پریت کور نے تیسری وکٹ پر 96 رنزکی یادگار شراکت کھڑی کردی۔بھارتی ٹیم  14 اوور اور 2 بالز پر 2 وکٹ پر 118 اسکور کرچکی تھی۔34 بالز پر 42 اسکور کی ضروت تھی،8 وکٹیں ہاتھ میں تھیں۔یہاں  33 رنزبنانے والی جمائمہ کو آئوٹ کرکے آسٹریلیا نے واپسی کی۔اگلے 3 رنزمیں آسٹریلیا کی ٹیم واپسی کرچکی تھی،65 اسکور بنانے والی بھارتی کپتان ہرمن پریت کی قیمتی وکٹ بھی گرگئی تھی۔43 بالز کا سامنا کرنے والی بیٹر نے 7 چوکے اور 2 چھکے مارے،اس سب کے باوجود بھارت نے ہمت نہیں ہاری،اس کی وکٹیں رن آئوٹ کی صورت میں گرتی رہیں لیکن آخری   بارہ بالز پر 17 رنزکی ضرورت تھی۔4 وکٹیں باقی تھیں۔پھر 10 بالز پر 13 رہ گئے تو آسٹریلیا کو 8 ویں وکٹ ملی۔بھارتی ٹیم دبائو میں آئی،آخری 6 بالز پر 11 اسکور رہ گئے تھے۔3 بالز قبل 2 وکٹیں گریں،بھارتی ٹیم کی اننگ 152 پر تمام ہوئی۔آسٹریلیا 9 رنز سے جیت گیا۔آشلے گارڈنر 3 وکٹ لے کرکامیاب رہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *