| | | | |

ہوبارٹ ٹیسٹ،عثمان خواجہ کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

File Photo

عثمان خواجہ کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔وہ ہوبارٹ میں جمعہ سے شروع ہونے والے پنک بال ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی حتمی الیون میں شامل ہونگے۔اسی طرح مچل سٹارک کو بھی کھلائے جانے کے امکانات روشن ہیں،اس بات کا حتمی اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔

جڑواں سنچریز بنانے والے عثمان خواجہ کواگلے ٹیسٹ سے باہرہونے کا یقین

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشز کا آخری ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا۔خواجہ نے گزشتہ ٹیسٹ میں 2 سنچریز کرکے ٹریوس ہیڈ کی واپسی مشکل بنادی ہے،ساتھ میں اہم بات یہ بھی ہے کہ آسٹریلیا نے گرین پچ رکھنے کا منصوبہ  بنایا ہے۔سکاٹ بولینڈ کو آرام دیاجائے گا،جائے رچرڈسن کھلائے جائیں گے۔

انگلینڈ یہ سیریز ہارچکا ہے۔آسٹریلیا کو 3 فتوحات کے ساتھ برتری ہے،مہمان ٹیم سڈنی ٹیسٹ ڈرا کرکے وائٹ واش سے بچ گئی ہے،ایسے میں وہ دورے کا اختتام ایک فتح کے ساتھ کرنا چاہتی ہے۔

ادھر انگلش کپتان جوئے روٹ نے ایشز کی شکست کے باوجوداپنے ہیڈ کوچ سلورووڈ کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس سیٹ پررہنا چاہئے،چندروز قبل جوئے روٹ کے حوالہ سے یہ دعویٰ تھا کہ وہ بھی کپتانی جاری رکھیں گے،چنانچہ یہ شکستیں دونوں کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہیں۔

ایشز کا آخری ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ ہوگا،پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *