| | | | | | | | |

جڑواں سنچریز بنانے والے عثمان خواجہ کواگلے ٹیسٹ سے باہرہونے کا یقین

سڈنی ۔کرک اگین رپورٹ

عثمان خواجہ کی واہ واہ ہے۔آسٹریلیا کے چھٹے بیٹر ہیں،سڈنی میں تیسرا واقعہ ہے کہ کسی بیٹر نے ایک میچ کی دونوں اننگز میں سنچری کی۔بڑا واقعہ ہے لیکن خود خواجہ کیا کہتے ہیں ۔

ان کی حالت یہ ہے کہ وہ اگلے ٹیسٹ میں اپنی سلیکشن کے حوالہ سے عدم اعتمادی کا شکار ہیں ۔خواجہ نے ہفتہ کو سنچری کے بعد انکشاف کیا ہے کہ میں 2 سنچریز بنانے کے بعد بھی تیار ہوں کہ یہ مجھے اگلے میچ سے نکال دیں۔میں اس کا برا نہیں منائوں گا۔میں وہ پہلا فرد ہوں،جس نے پہلے بھی یہ آواز بلند کی تھی کہ درست اور غلط کی راہ میں،میں غلط لائن پر رکھا گیا ہوں۔اب مجھے کوئی فکر نہیں ہے ۔

میں اس کے لئے تیار ہوں۔یہ مجھے اگلے میچ سے باہر کردیں گے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔اگر کھلادیں گے تو مجھے خوشی ہوگی۔
عثمان خواجہ کو ٹریوس ہیڈ کی جگہ کھلایا گیا تھا جو پہلے 3 میچز کھیلنے کے بعد چوتھے ٹیسٹ سے قبل کووڈ کا شکار ہوگئے تھے ۔

عثمان خواجہ کی اہلیہ کا سڈنی میں پھر جشن،دوسری اننگ میں بھی سنچری

عثمان خواجہ کی سلیکشن ہمیشہ ایسے ہی رہی ہے۔اگست 2019 کے بعد انہیں پہلی بار ٹیسٹ کھلایا گیا۔35 سالہ خواجہ اگلا میچ کھیلیں یا نہ کھیلیں لیکن وہ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والے آسٹریلیا اسکواڈ کا حصہ ہونگے ۔یہ بات وہ بخوبی جانتے ہیں۔تب ہی آج۔ فرنٹ فٹ پر وہ سلیکٹرزکے مزاج کے خلاف بول رہے ہیں۔

 

ادھر انگلش ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئی ہے۔بین سٹوکس,جونی بیئرسٹو اور جوس بٹلر ان فٹ ہیں۔ان کی ایشز کے 5 ویں میچ میں شرکت مشکوک ہے۔سام بلنگز کو 800 کلومٹر کی دوری سے اسکواڈ جوائن کرنے کا کہا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *