| | | | | |

دورہ پاکستان،آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا اہم ترین بیان،پی سی بی پر بھی بولے

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ

جوں جوں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تاریخیں قریب آرہی ہیں،وہاں سے ویسے ہی تواتر کے ساتھ خبریں نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔کرک اگین نے چند روز قبل کرکٹ آسٹریلیا،کرکٹرز ایسوسی ایشن کے حوالہ سے خبر بریک کی تھی،اس کے بعد  آئی پی ایل،مچل سٹارک اور پاکستان کے دورے کے حوالہ سے ایک رہورٹ آئی،اب تازہ ترین بیان  آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا آیا ہے۔

عثمان خواجہ کے ذریعہ نقب لگانے کا فیصلہ،آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لئے شامل کرلیا

پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے حوالہ سے اہم میٹنگ وسٹنگ ہوئی ہے،میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین پلیئرز پاکستان جائیں گے،یہ ممکن ہے کہ کچھ شاید نہ جائیں،یہ ان کا فیصلہ ہوگا،ہمیں ماننا ہوگا۔ہیٹ کمنز نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا اور سلیکٹرز نے ابھی کسی کو فورس نہیں کیا ہے،سرسری سی بات کی ہے۔

کمنز نے انکشاف کیا ہے کہ سلیکٹرز نے اسکواڈ کی سلیکشن کے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔بہت سا کام باقی ہے،جتنا ہوا ہے،اس میں میں کہہ سکتا ہوں کہ سب کچھ مثبت جارہا ہے۔

پیٹ کمنز نے واشگاف الفاظ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پلان اور کام  کی مکمل تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ بہت کام کررہے ہیں،قابل تعریف ہیں۔اب ایسے میں کچھ پلیئرز پاکستان نہیں جانا چاہتے تو یہ ان کافیصلہ ہوگا،اس پر کسی کو نہیں بولنا چاہئے۔

آسٹریلیا نے اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان آنا ہے،۔3 مارچ سے کراچی ٹیسٹ کے ساتھ سیریز کا آغاز ہوگا۔3 میچز ہونگے،اس کے بعد 3 ایک روزہ میچز کی سیریز ہوگی۔ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *