| | | | | | | |

پاکستان دورے کے موقع پر آسٹریلیا کی اور سیریز،2 اسکواڈز کا اعلان ہوگا

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

Image source,File Photo

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 1998 کے بعد پہلی بار پاکستان آرہی ہے،اس کے لئے دونوں جانب بے چینی تو ہے،ساتھ میں تیاریاں بھی جاری ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا کی ہدایت پر سلیکٹرز نے 2 حصوں پر کام شروع کردیا ہے،اگلے ماہ آسٹریلیا کے 2 اسکواڈز کا اعلان ہونے والا ہے۔ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان آنا ہے لیکن آسٹریلیا کی محدود اوورز سائیڈ نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف بھی سیریز کھیلنی ہیں۔اس طرح وہ پلیئرز جو دونوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلتے ہیں،ان کی ترجیح پاکستان نہیں ہوگی۔

دورہ پاکستان،آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا اہم ترین بیان،پی سی بی پر بھی بولے

آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ نے اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان آنا ہے،اس کے لئے سلیکٹرز اگلے ہفتہ ہوبارٹ ٹیسٹ کےاختتام پر اسکواڈ کا اعلان کریں گے،اس کے ساتھ ہی اسے محدود اوورز کرکٹ کے لئے بھی اسکواڈ فائنل کرنا ہے،آسٹریلیا کی محدود اوورز ٹیم نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ایکشن میں آنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ پلیئرز کے پاکستان آنے کے بعد محدود اوورز فارمیٹ کے کھلاڑی دوسری قسط میں مارچ میں پاکستان آئیں گے لیکن اس کے آگے اپریل میں آئی پی ایل بھی ہے،کچھ پلیئرز براہ راست آئی پی ایل کی جانب جائیں گے،کچھ پلیئرز پاکستان میں سیریز کھیل کر پھر بھارت کی آئی پی ایل کو جوائن کریں گے۔اس پر ابتدائی کام ہوچکا ہے،مچل سٹارک کے بارے میں یہ کنفرم خبر ہے کہ وہ پاکستان میں ایک فارمیٹ میں نہیں ہونگے،یہ بھی ممکن ہے کہ وہ سرے سے یہاں نہ آئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *