| | | | | | |

کوہلی سستی کے نئے ریکارڈ کے قریب،پاکستانی ٹیم لاہور طلب،کیا ہونے جارہا

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

یہ سب جگہ ہونے لگا۔ایک ہفتہ قبل ریٹائرمنٹ لینے والے سری لنکا کے کھلاڑی راجا پکاسا نے یوٹرن لے لیا۔یوں کہہ لیں کہ یوٹرن پاکستان سے سری لنکا پہنچ گیا ہے۔پاکاسا نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔
جیسا کہ گزشتہ رات کرک اگین نے خبر دی تھی کہ پی ایس ایل میں بڑی انٹری ہورہی ہے۔وہ آج صبح تصدیقی عمل سے گزر گئی۔اوٹٹس گبسن ملتان سلطانز کے بائولنگ کوچ بن گئے۔بنگلہ دیش کی کوچنگ چھوڑ دی۔

دورہ پاکستان،آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا اہم ترین بیان،پی سی بی پر بھی بولے

کیپ ٹائون ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت کا ڈرامائی طور پر آغاز ہوا۔آتے ہی 3 وکٹیں گرگئیں۔اجنکا رہانے1 اور اجنکا رہانے 9 رنز کرسکے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی سست کھیلیں یا اسکور نہ کریں،اس سے فرق پڑے نہ پڑے،وکٹ پر رک کر انہوں نے پروٹیز پیسرز کا راستہ روک رکھا ہے۔لنچ تک بھارت نے 4 وکٹ پر130 اسکور بنالئے تھے۔اس کی برتری 143 رنزکی ہوگئی ہے۔بھارتی کپتان 127 بالز کھیل کر 28 اسکور کے ساتھ موجود تھے،رشی پنت نے60 بالز 51 رنزبنالئے ہیں۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کے اسکواڈز کو لاہور بلالیا ہے،بابر اعظم الیون کے اعزاز میں پروقار تقریب کل جمعہ کو ہوگی،ذرائع کے مطابق اس میں بھارت کو ہرانے،ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے پر انعام بھی دیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *