| | | |

آئی پی ایل کی ناقابل یقین ہیٹ ٹرک نے ٹیم کو یقینی جیت سے دور کردیا

کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آئی پی ایل کی ناقابل یقین ہیٹ ٹرک نے ٹیم کو یقینی جیت سے دور کردیا۔آئی پی ایل 2022 میں ہیٹ ٹرک ہوگئی،اس ہیٹ ٹرک نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے یقینی فتح چھین لی ہے۔پیر کی شب کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آخری 4 اوورز میں جیت کے لئے صرف 40 رنزدرکار تھے۔5 وکٹیں ہاتھوں میں تھیں،راجستھان رائلز 217 اسکور کرکے بھی شکست کے خوف کا شکار تھی کہ  یزوندرا چاہل نے کرتب کردکھایا،17 ویں اوور کی پہلی بال پر ایک وکٹ اڑائی،پھر آخری 3 بالز پر 3 وکٹیں مسلسل اڑالیں،اس طرح ہیٹ ٹرک سمیت اوور میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

وہاب ریاض ، شادی کی انوکھی سالگرہ

آئوٹ ہونے والوں میں پیٹ کمنز بھی شامل تھے،جنہوں نے لیگ کے آغاز میں 14 بالز پر 56 رنزکی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوادی تھی۔

راجستھان رائلز نے 5 وکٹ پر 217 اسکور کئے۔جوس بٹلر نے 61 بالز پر 103 کی شاندار اننگ کھیلی۔نائٹ رائیڈرز کے لئے کپتان سری یاس ایئر نے 85 اور آسٹریلین کپتان نے58 کی اننگ کھیلیں۔لیکن اس کے بعد جب وکٹیں گریں تو گرتی ہی چلی گئیں۔یوزوندرا چاہل نے 4 اوورز میں 40 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔

راجستھان رائلز کے لئے یہ مجموعی طور پر 5 ویں ہیٹ ٹرک تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *