| | | | | | |

شاہین کا شکار افغان اوپنر ہسپتال منقتل،آسٹریلین پلیئرکو گالف حادثہ

برسبین ،کرک اگین رپورٹ

افغانستان کےا وپنر رحمان اللہ گرباز اس وقت برسبین ہسپتال میں ہیں،جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔خیال ہے کہ ان کی ٹی 20 ورلڈکپ میچزمیں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔آج وولن گابا میں ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ میں پاکستانی پیسر زاہین شاہ آفریدی کی لگنے والی گیند کے سبب انہیں پائوں اور ٹانگ پر شدید چوٹ لگی،وہ یارکر پرصفر کا شکار ہوئے۔گرائونڈ سے انہیں ساتھی کھلاڑی نے کندھوں پر اٹھاکر باہر لانا پڑا۔

افغانستان کے خلاف میچ منسوخ،افغان بائولرنے 9 بالز کا اوور کروادیا

رحمان اللہ گرزاب اب برسبین کے قریبی ہسپتال میں ہیں جہاں ان کے ایکسرے کئے جارہے ہیں۔چوٹ سنجیدہ نوعیت کی ہے۔ورلڈٹی 20 کپ کھیلنا محال ہوگا۔

ادھر آسٹریلیا کے ایک کھلاڑیسڈنی میں گالف حادثے میں  زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔بیک اپ وکٹ کیپر جوش انگلس کا دایاں ہاتھ کٹ جانے کے بعدانجری کے خوف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بدھ کی سہ پہر ایک گالف کلب کے ہاتھ میں چھیننے کے بعد انگلیس کا ہسپتال میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *