| | | | | |

پی ایس ایل 9 کیلئے غیر ملکی پلیئرز کی رجسٹریشن شروع

 

 

 

لاہور 25 اکتوبر، 2023:ء،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن شروع کردی ہے۔

پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے24 مارچ تک منعقد ہوگا۔

پاکستان کے کرکٹرز کی کیٹگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا جس کی تکمیل کے بعد پلیئر ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے بارے میں تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا فائنل دس دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *