| | | | | | |

افغانستان کے خلاف میچ منسوخ،افغان بائولرنے 9 بالز کا اوور کروادیا

برسبین،کرک اگین رپورٹ

PCB Image/Twitter

پاکستان اور افغانستان کا ورلڈکپ وارم اپ میچ تیز بارش کے سبب ختم کردیا گیا ہے۔یہ فیصلہ امپائرز نے دوسری اننگ کے 5 اوورز کے بعد کیا۔

اس سے قبل پاکستان اور افغانستان میچ کے دوران بارش ہوگئی،خراب موسم کے باعث کھیل روک دیا گیا تھا۔پاکستان نے 155 رنز کے جواب میں 2 اوورز میں 19 رنز بنائے تھے کہ بارش آگئی۔ان 2 اوورز کی بھی دلچسپ کہانی ہوئی ہے۔افغانستان اب تک 19 میں سے 13 رنز ایکسٹرا دے چکا ہے پہلا اوور 9 بالز اور دوسرا 8 بالز کا کیا گیا ہے۔فضل حق فاروقی نے ایک بال پر 5 وائیڈ رنز بنوائے۔اس سمیت اوور میں 3 وائیڈ
بال کیں۔
معاملہ یہاں نہیں رکا ۔اگلا اوور عظمت اللہ نے کیا ۔انہوں نے بھی ایک وائیڈ بال پر 5رنز دیئے ۔2 وائیڈ بالز کیں ۔یوں پہلا اوور 9 اور دوسرا 8 بالز کا ہوا۔
اس سے قبل محمد نبی کی 51 رنز کی اننگ کی وجہ سے افغانستان نے 154 رنز بنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *