| | | | | | |

پاکستان کی ابتدائی کامیابیاں محمد نبی نے گم کردیں،پاکستان کے لئے 155 رنزکا ہدف سیٹ

برسبین ،کرک اگین رپورٹ

افغانستان کے خلاف پاکستان کو جیت کے لئے 155 رنزکا ہدف ملا ہے۔

افغان کپتان محمد نبی کا لاٹھی چارج،پاکستان کے خلاف ہاف سنچری بناکر اپنی ٹیم کے ٹوٹل کو فائٹنگ بلکہ ٹرکی بنادیا ہے۔برسبین میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ وارم اپ میچ میں پاکستان کی 20 رنزتک 3 اور 59 اسکور تک 4 اور 100 سے کہیں پہلے حاصل کی گئی 6 وکٹوں کا اثر جاتا رہا،جب محمد نبی نے جارحانہ اننگ کھیلی۔محمد نبی نے ہاف سنچری بنائی،عثمان کے ساتھ مل کر 72 رنزکی شاندار شراکت بنائی،نبی 51 اور عثمان 32 پر ناقابل شکست آئے۔

افغانستان نے بظاہر پاکستان کے تگڑے پیس اٹیک کے خلاف پہلے کھیل کر  6 وکٹ پر 154  رنزبنائے ہیں۔پاکستان کی جانب سے  شروع میں شاہین آفریدی نے 2 اوورز میں 4 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔آخری اوور بھی انہوں نے کیا۔29 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔محمد نواز اور شاداب خان نے ایک جب کہ محمد وسیم نے ایک وکٹ لی۔افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان نے 35 رنزبنائے۔

پاک افغانستان میچ کا ٹاس،تھنڈے موسم میں گرم جوشی کی کوشش،اننگ شروع

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *