| | | | | |

آئی سی سی ورلڈکپ 2023،آج ناقابل یقین ٹیموں کا ٹاکرا،غضب نتیجہ عجب لگے گا

حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی ورلڈکپ 2023،آج ناقابل یقین ٹیموں کا ٹاکرا،غضب نتیجہ عجب لگے گا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ2023 میں آج 9 اکتوبر کو ایک میچ شیڈول ہے۔نیدرلینڈز بمقابلہ نیوزی لینڈ۔ایک چھوٹی اور ایک بڑی ٹیم۔سوال یہ ہے کہ اسی مقام پر 6 اکتوبر کو ڈچ ٹیم نے پاکستان کو باندھ دیا تھا۔میچ پھنس پھنساکر پاکستان جیتا تھا تو اسی مقام پر ڈچ ٹیم آج کیویز کو جکڑے گی۔

گرم اور خشک موسم میں اگر نیدرلینڈز کو پہلے بائولنگ کا موقع مل گیا تو کوئی بعید نہیں کہ نیوزی لینڈ کو وہ آسمان سے واپس زمین پرپٹخ مارے

ماضی میں ورلڈکپ سے ہٹ کر دونوں کا ایک میچ ہی ہوا۔اکلوتے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز ناکام رہا۔کیوی ٹیم کے پاس بیٹرز،پیسرز اوراسپنرز ہیں لیکن نیدرلینڈ کے پاس کوالٹی بائولرز موجود ہیں ،اگر کیوی ٹیم کو پہلے بیٹنگ مل گئی تو حالات سنسنی خیزہوسکتے ہیں۔

کرکٹ ورلڈکپ،اگلے 2 روز میں 3 اہم میچز ہونے والے،3 ہی اہم باتیں،کین ولیمسن اپ ڈیٹ

سچی بات یہ ہے کہ ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ ٹاپ پیسرز اور کین ولیمسن جیسے بیٹر کے نہ ہونے کے باوجود اپ سیٹ انداز میں جیت گیا ،کسے امید تھی کہ وہ جیتےگا۔ایسے میں نیدرلینڈز نے اس سے اگلے روز جیسے پاکستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں وہ بھی ناقابل یقین تھیں۔اب 2 ناقابل یقین ٹیموں کا میچ ہے۔ایک غضب نتیجہ سب کو عجب لگےگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *