| | | | |

پاکستان کی پہلی پوزیشن دائوپر،آسٹریلیا میں ایک میچ 3 دن اور 2 ٹیسٹ 4 روز میں ختم ہونے کا دعویٰ

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی پہلی پوزیشن دائوپر،آسٹریلیا میں ایک میچ 3 دن اور 2 ٹیسٹ 4 روز میں ختم ہونے کا دعویٰ۔پرتھ کی تیز اور گراسی پچ پاکستان کے استقبال کیلئے تیار ہے۔پاکستان کا دورہ آسٹریلیا ہے۔آسٹریلیا نے اس ہوم سیزن کیلئے ہوم گرائونڈز میں5 ٹیسٹ میچز شیڈول کررکھے ہیں۔پاکستان کے خلاف 3 میچزکے بعد ویسٹ انڈیز سے 2 ٹیسٹ میچ ہونگے۔پاکستان کے ٹریک ریکارڈ اور موجودہ حالات میں آسٹریلین مبصرین نے اپنے سیزن کو بور ترین سیزن کہنا شروع کردیا ہے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلین اوپنر عثمان خواجہ نے بابر اعظم پر بم گرادیا

ان کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے خلاف آسٹریلیا کی عوام کو یکطرفہ ٹیسٹ سیریز دیکھنے کو ملیں گی۔اس سے اس فارمیٹ ستے بوریت بڑھے گی۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز میں سے ایک 3 دن اور باقی 2 ٹیسٹ میچز کے چوتھے روز ختم ہونے اور آسٹریلیا کے کلین سوئپ کی پیش گوئی کردی گئی ہے اور کہا ہے کہ یہ بھی بڑی بات ہوگی کہ پاکستان پنی کارکردگی سے میچ کو چوتھے روز تک لے جائے،5 ویں دن کا کھیل شاید ہی دیکھنے کو ملے،اگر بارش ہوئی تو پھر بھی کھیلنے کا وقت اتنا ہی بنے گا۔

پاکستان اس وقت 2 میچز کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان اگر تمام میچز ہارگیا تو یکدم 5 ویں سے چھٹی پوزیشن پر جاگرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *