| | | | |

پاکستان کرکٹ،ڈی کیٹگری کے شان مسعودکپتانی کی وجہ سے بی کیٹگری میں شامل

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان کرکٹ،ڈی کیٹگری کے شان مسعودکپتانی کی وجہ سے بی کیٹگری میں شامل ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے انہیں ڈی سی بی کیٹگری میں کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی اس پالیسی کے تحت کیا ہے کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کوئی بھی کھلاڑی جو اے یا بی کیٹگری سے نیچے ہے اور وہ کپتان بنتا ہے تو اس کا کنٹریکٹ اس وقت تک بی کیٹگری میں کردیا جائے گا جب تک وہ کپتانی کررہا ہے۔34سالہ شان مسعود کو پندرہ نومبر کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیا تھا اور وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 تک کپتان بنائے گئے ہیں۔

پاکستانی نژاد آسٹریلین اوپنر عثمان خواجہ نے بابر اعظم پر بم گرادیا

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے شان مسعود 30 ٹیسٹ میچوں میں 1597 رنز بناچکے ہیں اور بحیثیت کپتان ان کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 14 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ14 سے 18دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی پہلی پوزیشن دائوپر،آسٹریلیا میں ایک میچ 3 دن اور 2 ٹیسٹ 4 روز میں ختم ہونے کا دعویٰ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *