| | | | | | |

پشاور کا وفاقی دارالحکومت سے بڑا ہاتھ،پی ایس ایل 8 سے باہر کردیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پشاور کا وفاقی دارالحکومت سے بڑا ہاتھ،پی ایس ایل 8 سے باہر کردیاپی ایس ایل 8 کے ایلیمنٹر1 میں پشاور زلمی   نے اسلام آباد یونائیٹڈ  کو 12 رنزسے  ہراکر ایلیمنٹر2 کے لئےکوالیفائی کرلیا ہے۔۔ناکام ٹیم اسلام آباد فیورٹ ہوکر بھی  فائنل ریس سے باہر ہوگئی ہے۔یوں پی ایس ایل 8 فائنل کی جانب پیش قدمی ہوئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 183 اسکور بنائے۔ایک موقع پر 13 اوورز سے بھی کم میں 137 پر 2 آئوٹ تھے،یہاں سے یونائیٹڈ کے بائولرز نے واپسی کی۔بابر اعظم کی قیمتی وکٹ لی۔آخری 43 بالز پر صرف 49 رنز دیئے۔6 وکٹیں لیں۔صائم ایوب 23 کرسکے۔محمد حارث نے 17 بالز پر 34 رنزبنائے۔بابر اعظم  نے 39 بالز پر  64 کی اننگ کھیلی۔زلمی کا ٹوٹل 8 وکٹ پر 183 رہا۔شاداب خان 40 رنز دے کر 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ  نے بھی کمال کیا۔14 اوورز میں ایک موقع پر 1 وکٹ پر 128 اسکور ہوچکا تھا۔زلمی کے بائولرز اپ سیٹ کرنے پر آگئے۔128 سے 142 کے دوران 14 رنزکے اندر 4 وکٹیں گرنے سے یونائیٹڈ ٹیم دبائو میں آگئی۔صہیب مقصود 60 اور ایلکس ہیلز 57 کرگئےاعظم خان 2 اور فہیم اشرف 5 کرسکے۔شاداب خان اور کولن منرو نے کوشش کیں۔

اسلام آباد کو آخری 2 اوورز میں جیت کےلئے .30 رنز درکار تھے۔یہاں کولن منرو 4 رنزبناکر ارشاد کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ناکام ٹیم کی اننگ 20 اوورز میں  6وکٹ پر 171 تک محدود ہوئی۔یوں پشاور زلمی نے 12رنز سے جیت کر ایلمنٹری 2 میں قدم رکھے۔جمال اور ارشاد نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *