| | | | |

رمیز راجہ کی فینز سے پرزور اپیل،انگلش ٹیم کی ہر دو مصروفیات کا احوال

لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ فینز سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلا میچ آکر ضرور دیکھیں،اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کراچی کی عوام سے درخواست کی ہے کہ پہلے میچ کی آمدنی سیلاب زدگان کے لئے وقف ہے۔اس لئے زیادہ تعداد میں آئیں اور دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔پی سی بی پہلے ہی اس کی آمدنی سیلاب زدگان کے لئے وقف کرنے کا اعلان کرچکا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو بیک کریں،سپورٹ کریں۔بابر اعظم کے لئے پرجوش ہوں۔اس ٹیم نے پاکستان کو جتوانا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کاپاکستان میں پہلا ٹریننگ کیمپ،نیشنل اسٹیڈیم کےلئے ریمارکس

اس سےق بل پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹ فینز سے سوشل میڈیا پر بات کی،انہوں نے کہا ہے کہ ہم چھوٹی عمر کے بچہ کو نہیں چھوڑتے ہیں تو شاہین شاہ آفریدی کو کیسے تنہا چھوڑ سکتے ہیں۔

ادھر ایک میڈیا گروپ کے مطابق پی سی بی کی میڈیکل ٹیم میں گروہ بندی کے باعث معاملات خاصے خراب ہیں،اسی گروہ بندی کے سبب شاہین شاہ کو لندن بھیجنے اور کچھ معاملات میں خرابی ہوئی ہے۔جس کے بارے میں شاہد آفریدی نے اشارہ کیا تھا کہ پی سی بی نے انہیں اکیلا چھوڑا ہے،ان کے اخراجات کا بھی ایشو اٹھایا تھا۔

پی سی بی کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی ہے۔ساتھ میں کھلاڑی پرجوش ہیں۔ادھر ہوٹل میں مختلف اقسام کے کھانوں نےلطف اندوز ہورہے ہیں۔گالف اور ٹیبل ٹینس سمیت متعدد گیمز کھیل رہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *