| | | | |

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کاپاکستان میں پہلا ٹریننگ کیمپ،نیشنل اسٹیڈیم کےلئے ریمارکس

کراچی،کرک اگین رپورٹ

Image by PCB/Twitter

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کاپاکستان میں پہلا ٹریننگ کیمپ،نیشنل اسٹیڈیم کےلئے ریمارکس۔پاکستانی کرکٹ گرائونڈ میں انگلینڈ کی ٹیم کے طور پر ٹیم کی پہلی انٹری۔17 برس بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلش کھلاڑیوں کی ٹریننگ،پریکٹس۔شام 7 بجے ہونے والی پریکٹس کی تصاویر اور ویڈیوز پی سی بی نے 10 بجے کے قریب جاری کی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اطراف میں چاروں جانب سکیورٹی سخت تھی،ہر طرف ہو کا عالم تھا۔انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے پاکستان میں پہلا کامیاب ٹریننگ سیشن کرلیا ہے۔تمام پلیئرز نے گرائونڈ کے چکر لگائے۔فٹبال کھیلی اور کرکٹ پریکٹس کی۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،ٹی 20 تاریخ میں مایوس کن کتاب،نئے پیج کی ضرورت

انگلش ٹیم جمعرات کو کراچی اتری تھی،آج دن بھر کے آرام کے بعد انگلش پلیئرز نے شام 7 بجے میدان کا رخ کیا ہے اور بھرپور پریکٹس کی۔

پاکستانی ٹیم کی پریکٹس آج شیڈول نہ تھی،اس لئے قومی کرکٹرز تو آج کراچی میں رپورٹ کرنے اور حاضری لگوانے میں لگے رہے۔

انگلش پلیئرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعریف کی اور کہا ہے کہ پاکستان کا یہ خوبصورت سنٹر ہے۔میچز کا اچھا مزا آئے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *