| | | | | |

پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے اعلان کا شیڈول،بابر اعظم دوبارہ کب کپتان بننے جارہے،اہم انکشاف

لاہور 7 دسمبر،پی سی بی میڈیا ریلیز،کرک اگین

پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کے اعلان کا شیڈول،بابر اعظم دوبارہ کب کپتان بننے جارہے،اہم انکشاف۔وہاب ریاض کی سربراہی میں نیشنل مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا جس میں نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے سلیکشن کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 24-2023 کی پرفارمنسز پر غور کرے گی۔ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 25 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 2 جنوری 2024 کو متوقع ہے۔

بھارتی لیجنڈز لیگ میں جھگڑا ،فکسر فکسر کی گونج

احمد شہزاد کی سلیکشن متوقع ہے۔شاداب خان کی مشکوک ہے۔اسی طرح افتخار احمد بھی باہر ہونگے۔

ادھر سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم ایک بار پھر پاکستان کے کپتان ہونگے اور یہ قریب 8 ماہ بعد ٹیم کی قیادت سنبھال لیں گے۔انہوں نے یہ باتیں نجی چینل پر کی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *