| | | | | |

امپائر نے انگلینڈ پر بم گرادیا،ایک غلط فیصلے سے وہ ورلڈ چیمپئن بنا،اعتراف جرم

لندن،کرک اگین رپورٹ

امپائر نے انگلینڈ پر بم گرادیا،ایک غلط فیصلے سے وہ ورلڈ چیمپئن بنا،اعتراف جرم،آئی سی سی ورلڈکپ میری غلطی سے انگلینڈ جیت سکا،اگر یہ غلطی نہ ہوتی تو نیوزی لینڈ کرکٹ کا ورلڈچیمپئن بن جاتا،اس بات کا انکشاف ورلڈکپ 2019 فائنل میں امپائرنگ کرنے والے ماریس ایراسمس نے تازہ ترین انٹرویو میں کیا ہے۔

ماریس ایراسمس کہتے ہیں کہ ایک وائٹ بال میچ جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا وہ ہے 2019 کا ورلڈ کپ فائنل ٹائی۔ انگلینڈ کو تین گیندوں پر 9 رنز کی ضرورت تھی، بین اسٹوکس اور عادل رشید دوسرے رن کے لیے گئے۔ اسٹوکس نے کریز کیلئے غوطہ لگایا اور بال انکے بلے سے ٹکرا کر عجیب و غریب  انداز میں باؤنڈری کی طرف گئی۔ افراتفری کے درمیان انگلینڈ کو  چھکا دیا گیا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اسے پانچ رنز ہونا چاہیے تھے کیونکہ بلے بازوں نے دوسرے رن کیلئے عبور نہیں کیا تھا۔

بین اسٹوکس کے بلے سے تھرو ہٹنے کے بعد امپائر ماریس ایراسمس اور کمار دھرم سینا اکٹھے ہوئے اور 2019 کے ورلڈ کپ فائنل کے دوران چھکے میں بدل دیا۔ایراسمس  کمار دھرماسینا کے ساتھ تھے اور تھرڈ امپائر راڈ ٹکر کے ساتھ، اس بات پر اتفاق کیا کہ اسے چھ ہونا چاہیے۔ اگلی صبح میں نے ناشتہ کرتے وقت اپنے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ کھولا اور اسی وقت کمار نے اپنا دروازہ کھولا اور اس نے کہا ‘کیا آپ نے دیکھا کہ ہم نے بہت بڑی غلطی کی۔

اس وقت مجھے اس کے بارے میں معلوم ہوالیکن میدان میں اس لمحے میں ہم نے صرف چھ کہا، آپ جانتے ہیں، ایک دوسرے سے رابطہ کیا،جواب تھا کہ چھ، چھ، یہ چھ ہے’ یہ نہیں سمجھے کہ انہوں نے دوسرے رن کیلئے ایک دوسرے کو پار کیا تھا یا نہیں۔ایراسمس  کہتے ہیں کہ پورے سات ہفتوں میں یہ میری واحد غلطی تھی اور اس کے بعد میں بہت مایوس ہوا کیونکہ اگر میں نے پورے ورلڈ کپ میں کوئی غلطی نہ کی ہوتی تو یہ بالکل پلٹ جاتا اور اس نے کھیل کو تھوڑا سا متاثر کیا۔

ایراسمس اپنے 82 ویں ٹیسٹ  کے بعد گزشتہ ماہ ریٹائر ہو گئے، کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ بمقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ  کیریئرختم کیا۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کے  2019 ورلڈ کپ فائنل کے درمیان میں تھے۔ گزشتہ موسم گرما میں دوسرے ایشز ٹیسٹ کے لئے تھرڈ امپائر تھے جب لارڈز میں جونی بیئرسٹو کے اسٹمپنگ کے بعد جھگڑا ہوا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *