| | | | |

اب مثبت ویڈیوز ،قومی کرکٹرز فینز کے ساتھ ایک

کراچی،لاہور:کرک اگین ڈاٹ کام

ایک وقت تھا ،کہا جاتا تھا مثبت رپورٹنگ۔اب مثبت ویڈیوز کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے ایک ویڈیو جاری کی ہے،اس کا عنوان دیا گیا ہے۔پوزیٹو ویڈیوز۔ساتھ میں لکھا ہے کہ

کراچی کے کرکٹ فینز کو یہ موقع ملا کہ انہوں نے پاکستان کے کرکٹ ستاروں سے قریب سے ملاقات کی ہے،ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا ہے۔

کھلاڑیوں نے نوجوان کرکٹ فینز کے ساتھ وقت گزارا۔آٹوگراف دیئے۔بیٹ پر سائن کئے۔شرٹس پر بھی دستخط ہوئے۔ساتھ میں سیلفیاں بھی لیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم بھی شامل تھے اور بھی تمام پلیئرز نے اس میں حصہ لیا،

کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچزکی ٹی 20 سیرئیز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔اب  اگال پڑائو لاہور ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *