| | | | | | |

سنجیدہ چہرہ،دبنگ الفاظ ،حارث رئوف کا اپناانداز

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

سنجیدہ چہرہ،دبنگ الفاظ ،حارث رئوف کا اپناانداز۔انتہائی سنجیدہ چہرے اور اور انتہائی دبنگ الفاظ میں لاہور قلندرزکے پیسرحارث رئوف پریس کانفرنس کررہے تھے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ 1 رن سے جیتنے والی ٹیم کے لاہور کے رائٹ ہینڈ پیسر کہتے ہیں کہ ہم ایک ٹیم کی طرح نہیں،فیملی کی طرح کھیلتے ہیں۔جیت کا یقین رکھتے ہیں۔کسی بھی وقت کچھ بھی ہو،اثر نہیں پڑتا۔آخری لمحات تک ٹرائی کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حارث رئوف کہتے ہیں کہ رضوان ایک ورلڈکلاس اور مانے ہوئے بیٹر ہیں۔ان کی وکٹ ضروری تھی۔اس کے بعد معاملہ آسان ہوگیا۔

پی ایس ایل8،آج ویلنٹائن ڈے پر زلمی اور کنگز میں گرماگرمی،بابراعظم کے ساتھ ٹھن گئی

فاتح کپتان شاہین آفریدی کہتے ہیں کہ فخرزمان کو بھی کریڈٹ جاتا ہے کہ وہ اسی فارم سے آرہے ہیں۔ناکام ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ شروع سے اچھا کھیلے۔بس فنش نہ کرسکے۔ہم اچے فنشر نہیں بن سکے۔غلطیاں ہوئی ہیں۔اب نہیں دہرائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *