| | | | | | |

پی ایس ایل8،آج ویلنٹائن ڈے پر زلمی اور کنگز میں گرماگرمی،بابراعظم کے ساتھ ٹھن گئی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل8،آج ویلنٹائن ڈے پر زلمی اور کنگز میں گرماگرم جنگ،بابراعظم کے ساتھ کس کی ٹھن گئی۔پی ایس ایل 8،کراچی کنگز اور پشاور کا آج معرکہ،بابر اعظم کی وجہ سےماحول کشیدہ۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا دوسرا بڑا معرکہ آج 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر ہوگا۔پشاور زلمی اور کراچی کنگز نیشنل بنک ایرینا میں مد مقابل ہونگے۔صرف اور صرف بابر اعظم کی موومنٹ کی وجہ سے یہ شو بھی ہائی وولٹیج شو بن گیا ہے۔2020 کی چیمپئن کنگز سابق پی ایس ایل چیمپئن کے مقابل ہوگی۔

نیشنل بنک ایرینا کراچی پی ایس ایل 8 کا دوسرا میزبان ہوگا۔ملتان اسٹیڈیم میں آج وقفہ ہوگا اور نیشنل بنک ایرینا کراچی میں آج کلاسیکل بیٹنگ اور شاندار بائولنگ میں جوڑ پڑے گا۔

کراچی کنگز کے لئے گزشتہ سال برا تھا،جب ابتدائی 9 میچزمیں اسے بابر اعظم کی کپتانی میں شکست ہوگئی۔اس بار بابر اعظم پشاور زلمی میں چلے گئے ہیں۔یہ چلے جانا ہی محض کافی نہیں ہے بلکہ پی سی بی رجیم چینج کے بعد محمد عامر کی انگڑائی اور بابر اعظم سے تھوڑی ان دیکھی ان بن بھی میچ کو گرم کرے گی۔اوپر سےعماد وسیم جو کہ کراچی کے کپتان ہیں۔وہ بھی ناخوش ہیں۔بابر اعظم پر ماضی میںتنقید کرچکے ہیں۔

پی ایس ایل 8،ملتان سلطانز کو گزشتہ سال والی شکست،قلندرز صرف 1 رن سے شکست

کراچی کنگز کے لئے جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر اور جیمز ونس کراچی پہنچ چکے ہیں جب کہ پشاور زلمی کے لئے شکیب الحسن آگئے ہیں۔یوں کانٹے کی جنگ ہوگی۔

عمادوسیم کی کپتانی میں کراچی کنگز نے41 میچزکھیلے۔20 جیتے اور 17 ہارے ہیں،ادھر پی ایس ایل ہسٹری میں بابر اعظم نے جن 11 میچزمیں کپتانی کی ہے،ان میں سے صرف ایک جیتے اور 10 ہارے ہیں۔یوں عماد وسیم پی ایس ایل تاریخ کے ونر کپتان بھی ہیں لیکن بابر اعظم ناکام ترین کپتان۔

کراچی کنگز کا پشاورزلمی کے خلاف پی ایس ایل ریکارڈ شرمناک ہے۔15 میچزمیں سے کراچی والے صرف5 جیت سکے ہیں۔ادھر زلمی نے 10 کامیابیاں نام کی ہیں،ان میں گزشتہ سال کی فتوحات بھی اہم ہیں۔محمد عامر اپنیلیگ کے لئے سب سے زیادہ 54 وکٹیں لے چکے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ کراچی میں ٹاس کا کردار کیا ہوگا۔لگتا یوں ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلےفیلڈنگ کو ترجیح دے گی،بیٹرز کے بل بوتے پر جیتنے کی ہرممکن کوشش ہوگی۔ٹاس بابر اعظم اور میچ عمادوسیم کا ہوسکتا ہے۔یوں یہ ایک غیر متوقع نتیجہ بھی ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے میچ شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *